اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین میں زچہ و بچہ کی اموات کی شرح میں کمی

چین میں زچہ و بچہ کی اموات کی شرح میں کمی

چین کے مشرقی صوبے جیانگسو کے لیان یون گانگ میں قومی دن  کی تعطیل کے دوران اسپتال میں ایک طبی کارکن ایک نوزائیدہ بچے کی دیکھ بھال کررہی ہے۔(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا) چین میں 2024  کے دوران زچگی  کے حوالے سے ماؤں کی شرح اموات 1لاکھ  پیدائش میں 14.3 اور نوزائیدہ بچوں کی شرح اموات 1ہزار میں 4 رہی جبکہ 5برس سے کم عمر بچوں میں شرح اموات1ہزار میں 5.6 ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ صحت کے مطابق  چین میں زچہ و بچہ کی صحت میں حالیہ برسوں میں مسلسل بہتری ہوئی،  ماں کی شرح اموات میں اوسطاً سالانہ تقریباً 4 فیصد کمی ہوئی ہے جبکہ نوزائیدہ بچوں اور 5 برس سے کم عمر بچوں کی شرح اموات دونوں میں اوسطاً سالانہ تقریباً 5 فیصد کی کمی  ہوئی۔

خواتین اور بچوں کی بڑی بیماریوں کی روک تھام اور علاج میں بھی نمایاں پیشرفت ہوئی ہے، گزشتہ 5برس میں پیدائشی نقائص کی وجہ سے نوزائیدہ  اور 5برس سے کم عمر بچوں کی شرح اموات میں ہر ایک میں 30 فیصد سے زیادہ کمی ہوچکی ہے۔

اس کے علاوہ اعصابی ٹیوب کے نقائص اور ڈاؤن سنڈروم جیسے سنگین اور معذور کرنے والے پیدائشی نقائص کی شرح میں 21 فیصد کمی ہوئی ہے۔ماں سے بچے میں ایچ آئی وی کی منتقلی کی شرح بھی کم ہوکر  1.3 فیصد رہ گئی ہے۔

یہ پیشرفت بڑی حد تک چین کے زچہ و بچہ کے حوالے سےصحت نگہداشت نظام میں جاری بہتری سے ممکن ہوئی ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!