اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین کا امریکی کاروباری اداروں کے ساتھ کھلے پن کے عزم کا...

چین کا امریکی کاروباری اداروں کے ساتھ کھلے پن کے عزم کا اعادہ

متحدہ عرب امارات ، ابوظہبی میں منعقدہ  چین میں سرمایہ کاری  کی مشرق وسطیٰ تشہیری تقریب سے چینی نائب وزیر تجارت لنگ جی خطاب کررہے ہیں۔(شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چینی وزارت تجارت نے امریکی سرمایہ کار اداروں کے ساتھ ایک گول میز کانفرنس منعقد کی جس میں عالمی تجارتی تناؤ کے دوران اصلاحات اور کھلے پن کے لئے  ملک کا عزم دہرایا گیا۔

نائب وزیر تجارت اور نائب چینی بین الاقوامی تجارتی نمائندے لنگ جی نے اجلاس کی صدارت کی جس میں ٹیسلا، جی ای ہیلتھ کیئر اور میڈٹرونک سمیت 20 سے زائد امریکی اداروں کے نمائندے شریک ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی غیر یقینی صورتحال سے قطع نظر چین اصلاحات اور کھلے پن کی طرف ثابت قدمی سےگامزن ہے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ کثیرالجہتی دنیا کو درپیش مسائل کا ناگزیر حل ہے اور بیرونی دنیا کے لئے چین کادروازہ مزید وسیع تر ہوگا ۔

انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے سے متعلق  چین کی پالیسیاں نہ تو بدلی ہیں اور نہ ہی اس میں کوئی ردوبدل ہوگا۔

لنگ کا کہنا تھا کہ وزارت چین میں امریکی اداروں سمیت غیر ملکی کاروباری اداروں کے جائز حقوق اور مفادات کا تحفظ جاری رکھے گی اور ان کے خدشات فعال طریقے سے دور کئے جائیں گے ۔

یہ گول میز کانفرنس تجارتی تناؤ کے نئے دور کے تناظر میں ہوئی کیونکہ حال ہی میں امریکہ نے چین سمیت تجارتی شراکت داروں پر ٹیکسوں میں اضافہ کیا ہے۔

لنگ نے اس اقدام کی مذمت کرتے ہوئے اسے قواعد پر مبنی کثیرالجہتی تجارتی نظام کے لئے ایک سنگین دھچکا اور دیگر ممالک کے جائز حقوق کی خلاف ورزی قرار دیا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!