روس کی وزارت ہنگامی حالات کی جاری کردہ ویڈیو اسکرین تصویر میں لوگانسک خطے کے شہر لیسیچ نسک میں گولہ باری سے تباہ شدہ ایک عمارت دیکھی جاسکتی ہے۔(شِنہوا)
ماسکو (شِنہوا) روسی فوجیوں نے یوکرین کے خطہ سومی میں جاری جارحانہ کارروائیوں کے دوران باسووکا گاؤں پر قبضہ کرلیا ہے۔
روسی وزارت دفاع نے اپنے ٹیلی گرام چینل پر کہا ہے کہ باسووکا کے علاوہ روسی افواج نے کرسک خطے میں گورنا ل ، گیوو اور اولیشنیا کے آس پاس یوکرین کے مشینی ہتھیاروں، ٹینک اور فضائی حملہ آور بریگیڈ کے ساتھ ساتھ ایک علاقائی دفاعی یونٹ کو بھی نشانہ بنایا۔
وزارت نے کہا کہ توپ خانے سے کی جانے والی کارروائیوں میں یوکرین کے اہلکاروں اور فوجی سازوسامان کو متعدد مقامات پر نشانہ بنایا گیا جن میں کرسک خطے میں گورنا ل، گیوو اور اولیشنیا کے علاوہ باسووکا اورسومی خطے کی دیگر بستیاں شامل ہیں۔
وزارت دفاع کے مطابق روسی فوجیوں نے کارروائیوں کے دوران 2 بکتر بند لڑاکا گاڑیاں، 12 گاڑیاں، 3 ڈرون کمانڈ چوکیاں اور گولہ بارود کا ایک ڈپو تباہ کر دیا۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link