اتوار, جولائی 27, 2025
پاکستاننیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد،نیکٹا نے نفٹیک کے قیام کی منظوری دے...

نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد،نیکٹا نے نفٹیک کے قیام کی منظوری دے دی

 نیکٹا نے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کیلئے نیشنل انٹلیجنس فیوژن اینڈ تھریٹ اسیسمنٹ سنٹر(نفٹیک )کے قیام کی منظوری دیدی ۔ پیر کو وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت نیکٹا بورڈ آف گورنرز کا اجلاس ہوا جس میں وزیرمملکت داخلہ طلال چودھری ،سینیٹرز منظور احمد اور پونجو مل بھیل سیکریٹری داخلہ، چیف کمشنر اسلام آباد ،چاروں صوبائی سیکرٹریز داخلہ (بطور ممبر نیکٹابور ڈ آف گورنر)،چاروں صوبوںبشمول آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے آئی جیزنے شرکت کی۔نیشنل کوآرڈنیٹر نیکٹا ڈاکٹر خالد چوہان نے بورڈ ممبران کو تفصیلی بریفنگ دی۔اجلاس میں نیشنل کوآڈنیٹر نیکٹا کی پیش کردہ تمام سفارشات سمیت نیشنل انٹیلی جنس فیوژن اینڈ تھریٹ اسیسمنٹ سنٹرقائم کرنے کی منظوری دیدی گئی۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ دہشت گردی کے مکمل سدباب کیلئے نیشنل انٹیلی جنس فیوژن اینڈ تھریٹ اسیسمنٹ سنٹر کا قیام عمل میں لایا گیا ہے، تمام صوبائی دارالحکومتوں میں بھی ادارے کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ادارے کا قیام نیکٹا کے حقیقی مقاصد کے حصول کی طرف ایک اہم قدم اور نیشنل ایکشن پلان پرمکمل عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے کارآمد ہوگا جبکہ وزیر مملکت طلال چودھری نے کہا کہ نیکٹا کی استعداد کار بڑھانے میں نفٹیک موثر کردار ادا کرے گا ۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!