اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرٹینمنٹمالٹا میں چینی حروف لکھنے کے تیسرے مقابلے کاانعقاد

مالٹا میں چینی حروف لکھنے کے تیسرے مقابلے کاانعقاد

مالٹا کے شہر مسیدا میں طالبات چینی حروف لکھنے کے مقابلے میں شریک ہیں-(شِنہوا)

والیٹا(شِنہوا)مالٹا نے پرائمری اور سیکنڈری سکولوں کے طلبہ کےلئے چینی حروف لکھنے کے تیسرے مقابلے کا انعقاد کیا تاکہ اقوام متحدہ کے چینی دن کو منایا جاسکے جو 20 اپریل کو منایا جاتاہے۔

تعلیم، کھیل، نوجوانوں، تحقیق اور جدت کی وزارت اور یونیورسٹی آف مالٹا میں کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ کے اشتراک سے منعقد ہونے والی اس تقریب میں ملک بھر کے 14 سکولوں کے 30 سے زائد طلبہ نے شرکت کی۔

شرکاء کو ان کے گریڈ کی سطح اور چینی زبان کی مہارت کی بنیاد پر ابتدائی اور درمیانی گروپوں میں تقسیم کیا گیا تھا۔ 30 منٹ کی مدت کے اندر طلبہ کو 2 کلاسیکی چینی نظموں کا ترجمہ کرنے کا کام سونپا گیا تھا جو موسم بہار کی خوبصورتی کو بیان کرتے ہیں۔ ابتدائی گروپ میں تھامس دیسیرا  جبکہ انٹرمیڈیٹ گروپ میں ایمی سینیاڈ بیٹسن نے پہلا انعام جیتا۔

15 سالہ بیٹسن نے کہا کہ وہ ایچ ایس کے لیول 2 کے امتحان کی تیاری کے لئے اپنی چینی تحریر پر سخت محنت کر رہے ہیں۔ انہوں ںےکہا کہ میں واقعی چین جانا چاہتا ہوں، یہ ایک خواب ہے جس کے لئے میں کوشش کر رہا ہوں۔

15 سالہ میٹیا ڈالسیلو نے انٹرمیڈیٹ گروپ میں دوسرا انعام حاصل کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے گزشتہ سال ‘ چینی پل’ مقابلے میں شرکت کے لئے چین کا دورہ کیا تھا جہاں انہوں نے تقریر کی اور مارشل آرٹس کا مظاہرہ کیا۔

وزارت تعلیم میں ڈائریکٹوریٹ فار لرننگ اینڈ اسسمنٹ پروگرامز کی اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایلس میکالف نے چینی زبان اور ثقافت سے متعلق طلبہ میں مقابلے کے کردار پر روشنی ڈالی اور مالٹا میں چینی زبان کی تعلیم کے فروغ کے لئے وزارت کے عزم کا اعادہ کیا۔

کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ کے چینی ڈائریکٹر نی آئی شیا نے کہا کہ اس تقریب سے طلبہ کے پڑھنے، لکھنے اور چینی زبان سیکھنے کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ انسٹی ٹیوٹ حروف لکھنے کے مقابلوں کو بہتر بنانے کے لئے نئے طریقوں کی تلاش جاری رکھے گا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!