اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلبرطانیہ کے 2 ارکان پارلیمنٹ کو اسرائیل میں داخلے سے روک کر...

برطانیہ کے 2 ارکان پارلیمنٹ کو اسرائیل میں داخلے سے روک کر ملک بدر کردیا گیا

اسرائیل کے شہر تل ابیب کے قریب بن گورین بین الاقوامی ہوائی اڈے پر مسافر پرواز کے انتظار میں بیٹھے ہیں۔(شِنہوا)

بیت المقدس(شِنہوا)برطانوی لیبر پارٹی کے 2 ارکان پارلیمنٹ ابتسام محمد اور یوآن یانگ کو اسرائیل میں داخلے کی اجازت نہیں دی گئی اور انہیں بن گورین بین الاقوامی ہوائی اڈے سے ملک بدر کر دیا گیا۔ یہ اقدام اسرائیلی وزیر داخلہ موشے اربیل کے فیصلے کے تحت کیا گیا۔

اسرائیل کی پاپولیشن اینڈ امیگریشن اتھارٹی نے ہفتے کی رات ایک بیان میں کہا کہ تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ ان دونوں ارکان اور ان کے 2 معاونین کی آمد کا مقصد سکیورٹی فورسز کو دستاویزی شکل دینا اور اسرائیل کے خلاف ‘نفرت انگیز تقاریر’ کرنا تھا۔

بیان کے مطابق لندن سے پرواز کے ذریعے اسرائیل پہنچنے والے چاروں افراد نے سرکاری پارلیمانی وفد کا حصہ ہونے کا دعویٰ کیا تھا تاہم کسی بھی اسرائیلی عہدیدار کو ایسے کسی وفد کی آمد کی اطلاع نہیں تھی۔

اس واقعے کے بعد برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ ‘یہ ناقابل قبول، منفی اور انتہائی تشویش ناک ہے کہ پارلیمانی وفد میں شامل 2 برطانوی ارکان پارلیمنٹ کو اسرائیلی حکام نے حراست میں لے لیا ہے اور انہیں اسرائیل داخلے سے روک دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے اسرائیلی حکومت میں اپنے ہم منصبوں پر واضح کر دیا ہے کہ برطانوی پارلیمنٹیرینز کے ساتھ سلوک کرنے کا یہ کوئی طریقہ نہیں ہے اور ہم دونوں اراکین پارلیمان سے رابطے میں ہیں تاکہ ان کی مدد کی جاسکے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!