اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلامریکہ بھر میں ٹرمپ انتظامیہ کی پالیسیوں کے خلاف مظاہرے

امریکہ بھر میں ٹرمپ انتظامیہ کی پالیسیوں کے خلاف مظاہرے

امریکی شہر نیو یارک میں ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ کی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کے دوران گرفتار ایک شخص نیو یارک پولیس ڈپارٹمنٹ (این وائی پی ڈی) کی وین میں بیٹھا ہے۔(شِنہوا)

نیویارک (شِنہوا) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کی جنوری سے جاری کی جانے والی متنازع پالیسیوں کے خلاف امریکہ کے درجنوں شہروں میں مظاہرے ہوئے۔

معیشت، امیگریشن اور انسانی حقوق پر ٹرمپ کے خلاف مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے۔

مظاہروں کا اہتمام شہری حقوق، مزدوروں اور سابق فوجیوں کی تنظیموں سمیت 150 سے زائد گروپوں کے اتحاد نے کیا تھا، اس مربوط اقدام سے ملک بھر میں 1 ہزار 400 سے زائد مظاہرے ہوئے۔

مظاہرین ریاستی صدرمقام ، وفاقی عمارتوں، کانگریس کے دفاتر، سماجی بہبود انتظامیہ کے صدر دفتر ، شہری ہالز اور عوامی باغات میں جمع ہوئے۔

’’ہینڈز آف‘‘ کے بینر تلے ہونے والے ان مظاہروں میں "اشرافیہ کا خاتمہ”، "غزہ کو جینے دو ” اور "سماجی تحفظ بچاؤ” جیسے بینرز اور نعرے شامل تھے۔

مہم کی ویب سائٹ handsoff2025.com پر ایک مضمون میں کہا گیا ہے کہ یہ جدید تاریخ میں اقتدار پر قبضہ روکنے سے متعلق  ایک ملک گیر تحریک ہے۔ ٹرمپ، (ایلون) مسک اور ان کے ارب پتی ساتھی ہماری حکومت، ہماری معیشت اور ہمارے بنیادی حقوق پر حملہ آور ہورہے ہیں  جسے  کانگریسکے ذریعے ممکن بنا یا جا رہا ہے۔

کچھ منتخب عہدیدار بھی اس مہم میں شامل ہیں۔

بوسٹن کی میئر مشیل وو کا کہنا ہے کہ وہ نہیں چاہتی کہ ان کے بچے اور دیگر افراد ایسی دنیا میں رہیں جہاں دھمکیوں اور بدمعاشی سے حکومت کی جائے اور تنوع و امن جیسی اقدار پر حملے ہوں۔

منتظمین کے مطابق تقریباً 6 لاکھ افراد "ہینڈز آف” تحریک پر دستخط کرچکے ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!