اتوار, جولائی 27, 2025
پاکستاننہروں کے معاملے پر کسی کو سیاست نہیں کرنی چاہئے، مریم اورنگزیب

نہروں کے معاملے پر کسی کو سیاست نہیں کرنی چاہئے، مریم اورنگزیب

سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ نہروں کے معاملے پر کسی کو سیاست نہیں کرنی چاہئے، بجلی کی قیمتوں میں کمی معجزے سے کم نہیں، انتشار کی پیداوار جماعت آج ٹکڑے ٹکڑے ہوگئی۔

لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب کہتی ہیں نہروں کے معاملے پر کسی کو سیاست نہیں کرنی چاہئے، ایسے معاملات کیلئے مشترکہ مفادات کونسل سمیت مختلف فورم موجود ہیں، پنجاب کا اپنا پانی ہے سندھ کا اپنا پانی ہے، کوئی کسی کا پانی چوری نہیں کرسکتا۔

انہوں نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی کسی معجزے سے کم نہیں، آج مہنگائی تاریخ کی کم ترین سطح پر ہے، آنے والے دنوں میں مزید خوشخبریاں آئیں گی۔

مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ انتشار کی پیداوار انتشار ہی پھیلا سکتے ہیں، ملک تقسیم کرنیوالی جماعت آج ٹکڑے ٹکرے ہوگئی۔

انہوں نے کہا کہ ساڑھے 4 سال مسلط رہنے والوں نے ملک کا بیڑہ غرق کیا، دوسروں کو چور کہنے والے آج ایک دوسرے کو چور کہہ رہے ہیں، آج ان کی اپنی جماعت ٹکڑے ٹکڑے ہوچکی ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!