کمبوڈیا کے صوبہ پریا سیہانوک میں واقع ریم نیول بیس پر بحری جہاز لنگر انداز ہیں۔(شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا) چین اور کمبوڈیا کی مسلح افواج کے قائم کردہ مشترکہ ترسیل اور تربیتی مرکز نے کمبوڈیا میں واقع ریم نیول بیس پر باضابطہ کام شروع کردیا ہے۔
چینی وزارت قومی دفاع کے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق یہ مرکز علاقائی انسداد دہشت گردی، قدرتی آفات کی روک تھام اور تخفیف، انسانی ہمدردی امداد، مشترکہ تربیت اور دیگر کارروائیوں میں دونوں افواج کی مدد کے لئے قائم کیا گیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ فریقین مشترکہ طور پر مرکز کا باقاعدہ آپریشن برقرار رکھنے کے لئے اہلکار بھیجیں گے۔
بیان کے مطابق مرکز کا قیام اور آغاز چین اور کمبوڈیا کے درمیان باہمی احترام اور مساوی مشاورت کو ظاہر کرتا ہے ۔ یہ اقدام دونوں ممالک کے داخلی قوانین، متعلقہ بین الاقوامی قوانین اور بین الاقوامی روایات کے مطابق مکمل طور پر عمل پیرا ہے، اور یہ کسی تیسرے فریق کو نشانہ بنانے کا مقصد نہیں ہے۔
مرکز کا قیام دونوں افواج کے درمیان عملی تعاون کو مزید مستحکم کرکے انہیں عالمی ذمہ داریاں بہتر طریقے سے ادا کرنے اور عوامی تحفظ سے متعلق امور مہیا کرنے میں معاون ہوگا۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link