پیر, جولائی 28, 2025
انٹرنیشنلبنگلہ دیشی نوجوانوں کاچین۔بنگلہ دیش بہتر تبادلے ،تعاون کے لیے پل کا...

بنگلہ دیشی نوجوانوں کاچین۔بنگلہ دیش بہتر تبادلے ،تعاون کے لیے پل کا کردار

بنگلہ دیش ،ڈھاکہ میں ڈھاکہ بائی پاس ایکسپریس وے کا تعمیراتی مقام نظر آرہا ہے۔(شِنہوا)

ڈھاکہ (شِنہوا) بنگلہ دیشی نوجوان حسن نیاز محمد نے کہا ہے کہ مجھے ایسے منصوبے میں حصہ لینے پر فخر ہے جس سے ہمارے ملک کو فائدہ پہنچے گا۔

 انہوں نے مزید کہا کہ وہ چین اور بنگلہ دیش کے درمیان دوستی کے پل کا کردار ادا کرنےکے خواہشمند ہیں۔

چین میں تعلیم و تربیت حاصل کرنے  اورکام کرنے والے متعدد بنگلہ دیشی نوجوان اب مختلف شعبوں میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو فروغ دینے میں اپنا فعال کردار ادا کر رہے ہیں۔

حسن ان میں سے ایک ہیں جنہوں نے اس سے قبل چین کے صوبہ یون نان میں تعلیم حاصل کی۔گریجویشن کے بعد وہ بنگلہ دیش واپس آئے اور ڈھاکہ بائی پاس ایکسپریس وے منصوبے میں شامل ہو گئےجس میں ایک چینی ادارے نے سرمایہ کاری کی ہے، اسے تعمیر کیا ہے اور اس کا انتظام چلا رہا ہے۔

حسن نے کہامیں اس منصوبے میں شامل ہونا چاہتا تھا کیونکہ اس سے مجھے چین میں اپنی تعلیم کے دوران سیکھی ہوئی چیزوں کو عملی جامہ پہنانے کا موقع ملا، یہ منصوبہ مکمل ہونے پر اہم شاہراہوں کو آپس میں ملا کر بنگلہ دیش میں ٹریفک کی بھیڑ کو کم کرنے اور ہماری قومی تجارت کو فروغ دینے میں معاونت کرے گا۔

حسن نے بتایا کہ وہ اپنے کام کے بہت سے قصے اپنے دوستوں اور خاندان کو بتاتے ہیں اور انہیں چین کی بھرپور روایتی ثقافت، جدید ٹیکنالوجی، خیالات اور ترقیاتی پیش رفت سے متعارف کرواتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مستقبل میں مجھے امید ہے کہ میں دونوں ممالک کی اپنی سمجھ بوجھ کو بنگلہ دیش اور چین کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے اور تعاون اور باہمی مفاہمت کو فروغ دینے کے لیے استعمال کروں گا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!