اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلایرانی صدر کا ٹرمپ کی مذاکرات کی پیشکش پر ردعمل

ایرانی صدر کا ٹرمپ کی مذاکرات کی پیشکش پر ردعمل

ایرانی صدر مسعود پزیشکیان نے ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مذاکرات کی پیشکش پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر کا غیر سنجیدہ رویہ مذاکرات کے بیان سے متصادم ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کچھ عرصہ قبل اپنے ایک بیان میں ایران کے ساتھ جوہری معاملے پر مذاکرات کا اعلان کیا تھا۔

ایرانی صدر مسعود پزیشکیان نے ٹرمپ کے بیان پر ردعمل کا اظہار کردیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ امریکا کا غیر سنجیدہ رویہ مذاکرات کی پیشکش سے متصادم ہے، ایران امریکا سے برابری کی سطح پر مذاکرات کیلئے تیار ہے۔

ایرانی صدر کا کہنا ہے کہ ایسا نہیں ہوسکتا، امریکا ایک طرف مذاکرات اور دوسری طرف دھمکیاں دے، اگر امریکا مذاکرات کرنا چاہتا ہے تو دھمکیوں سے گریز کرے۔

مسعود پزیشکیان نے مزید کہا کہ امریکا کی خراب پالیسیوں کی وجہ سے اس کی دنیا بھر میں رسوائی ہورہی ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!