اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلچینی کمپنیاں گھانا میں ذمہ دارانہ اور پائیدار کان کنی کے لئے...

چینی کمپنیاں گھانا میں ذمہ دارانہ اور پائیدار کان کنی کے لئے پرعزم

گھانا کے دارالحکومت آکرا میں چین اور گھانا کی کمپنیوں کے نمائندے ایسوسی ایشن آف چائنہ-گھانا مائننگ کی افتتاحی تقریب میں شریک ہیں-(شِنہوا)

آکرا(شِنہوا)کئی چینی کمپنیوں نے گھانا کے دارالحکومت آکرا میں کان کنی کی ایسوسی ایشن قائم کرتے ہوئے ملک میں ذمہ دارانہ اور پائیدار صنعتی سرگرمیوں کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

چین کی کئی سرکردہ کان کن کمپنیوں  کی جانب سے شروع کی گئی ایسوسی ایشن آف چائنہ-گھانا مائننگ(اے سی جی ایم) کا مقصد چین اور گھانا کی کان کن کمپنیوں کے درمیان تعاون گہرا کرنا، سرمایہ کاری کو پروان چڑھانا اور تکنیکی ہم آہنگی کو بڑھانا ہے۔

اراضی اور قدرتی وسائل کے وزیر ایمانوئل ارماح-کوفی بواح نے کہا کہ ان کی وزارت گھانا میں کان کنی کے شعبے میں چینی سرمایہ کاری کو بڑھانے اور ہموار کرنے کے لئے اے سی جی ایم کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہے۔

گھانا میں چینی سفیر تھونگ دیفا نے کہا کہ ایسوسی ایشن کا قیام چین اور گھانا کے درمیان کان کنی کے شعبے میں باہمی مفید تعاون کے پل اور حکومتوں، کاروباروں اور مقامی برادریوں کے درمیان رابطے مستحکم کرنے کے اہم پلیٹ فارم کا کردار ادا کرتا ہے۔

سفیر نے ایسوسی ایشن پر زور دیا کہ وہ مزید مقامی روزگار پیدا کرے، معدنیات کی اضافی قدر بڑھانے اور کان کنی کے تعاون کی صحت افزا ترقی کو فروغ دے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!