چین نے امریکہ کے تمام تجارتی شراکت داروں پر "اضافی ٹیکس ” کے خلاف عالمی تجارتی تنظیم (ڈبلیو ٹی او) کے تنازعات کے تصفیہ کے طریقہ کار کے تحت مقدمہ دائر کردیا ہے۔ (شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا) چین نے امریکہ کی جانب سے تمام تجارتی شراکت داروں پر ’’اضافی ٹیکس ‘‘کے خلاف عالمی تجارتی تنظیم (ڈبلیو ٹی او) کے تنازعات کے تصفیہ کے طریقہ کار کے تحت مقدمہ دائر کیا ہے۔
وزارت تجارت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ نام نہاد ’’ اضافی ٹیکس ‘‘ عائد کرکے امریکہ نے عالمی تجارتی تنظیم کے قوانین کو پامال کیا ہے۔ تنظیم کے ارکان کے جائز حقوق و مفادات، قواعد وضوابط پر مبنی کثیر الجہتی تجارتی نظام اور عالمی اقتصادی و تجارتی نظم و نسق کو شدید نقصان پہنچایا۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ یکطرفہ دھونس دھاندلی ہے جس سے عالمی اقتصادی و تجارتی نظام کا استحکام خطرے پڑگیا ہے اور چین اس کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔
ترجمان کے مطابق چین ہمیشہ عالمی اقتصادی اور تجارتی نظام کا مضبوط محافظ اور کثیر الجہتی تجارتی نظام کا پرزور حامی رہا ہے۔ ہم امریکہ پر زور دیتے ہیں کہ وہ فوری طور پر اپنے غلط اقدامات کو درست کرتے ہوئے اپنے یکطرفہ ٹیکس اقدامات کو منسوخ کرے۔
