اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین میں مقبروں کی صفائی کے دن پر ٹیکنالوجی اور ماحولیاتی خراج...

چین میں مقبروں کی صفائی کے دن پر ٹیکنالوجی اور ماحولیاتی خراج عقیدت کا امتزاج

چین کے مشرقی صوبہ جیانگسو کے شہر جورونگ میں شہداء کے قبرستان میں ایک شخص شہداء کو خراج عقیدت پیش کر رہا ہے۔(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین میں جمعہ کے روز چھنگ منگ (مقبروں کی صفائی) تہوار کا انعقاد کیا گیا جو اپنے آباؤ اجداد کو خراج عقیدت پیش کرنے کا دن ہے، نئے ڈیجیٹل آلات اور ماحول دوست طریقوں نے لاکھوں لوگوں کے اس قدیم روایت کو یکسر تبدیل کردیا ہے۔

بیجنگ کے شمال میں ایک گھنٹے کی مسافت پر شی سان لنگ قصبہ واقع ہے جس کا نام منگ دور (1368-1644) کے 13 شاہی مقبروں سے اخذ کیا گیا ہے۔ آج اس کی سرسبز وادیاں عوامی قبرستانوں کا مسکن ہیں جہاں عام لوگوں کو دفن کیا جاتا ہے۔

جو لوگ اپنے آباؤ اجداد کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے اس مقام  پر نہیں آ سکے ان کی سہولت کے لئے  قصبے کے حکام نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم وی چیٹ پر ایک "کلاؤڈ میموریل” منی۔پروگرام شروع کیا ہے جس سے وہ آن لائن خراج عقیدت پیش کرسکتے ہیں۔

صارفین اپنے پیاروں کی تصاویر اور ویڈیوز اپ لوڈ کرسکتے ہیں، ذاتی ڈیجیٹل یادگاری البم بنا سکتے ہیں اور یہاں تک کہ اپنے آباؤ اجداد کی یادوں کو محفوظ رکھنے کے لئے مصنوعی ذہانت سے چلنے والے اوتار بھی تیار کرسکتے ہیں۔

چینی لوگ آبائی روایات کے لئے گہری اور پائیدار عقیدت رکھتے ہیں۔ 2008 میں حکومت نے چھنگ منگ تہوار کو عام تعطیل کے طور پر نامزد کیا تھا، یہ ایک ایسا فیصلہ تھا جس کی ثقافتی اور عملی اہمیت تھی۔

چونکہ شہروں نے لاکھوں لوگوں کو تعلیم یا کام کے سلسلے میں اپنے آبائی علاقوں سے دور کر دیا تھا، اس تعطیل نے نہ صرف خاندانی قبروں پر آباؤ اجداد کو خراج عقیدت پیش کرنے کا ایک لمحہ فراہم کیا بلکہ گھر واپس آنے اور اپنے پیاروں کے ساتھ دوبارہ ملنے کا موقع بھی فراہم کیا۔

تاہم ہر کوئی گھر کا طویل سفر نہیں کرسکتا۔ اسے مدنظر رکھتے ہوئے شی سان لنگ میں ایک جدید حل پیش کیا گیا ہے۔

ڈیجیٹل میموریل پروگرام "ڈیجیٹل قبروں” کو بھی سپورٹ کرتا ہے۔ منفرد کیو آر کوڈ کے ذریعے قبروں سے منسلک ورچوئل پروفائلز یادگار تک آسان رسائی فراہم کرتے ہیں۔

ایک لاکھ سے زیادہ لوگوں نے یہ پلیٹ فارم استعمال کیا ہے جس میں 20 ہزار سے زیادہ ڈیجیٹل قبریں بنائی گئی ہیں۔

قبرستان کے ایک کارکن نے بتایا کہ بہت سے سوگواروں نے اس سہولت کی تعریف کی ہے  کیونکہ اب وہ مشکل سفر کئے بغیر اپنے آباؤ اجداد کی یاد منا سکتے ہیں۔

اگرچہ چین میں صدیوں پرانی چھنگ منگ میں روحانی کاغذ جلانے کی روایت برقرار ہے لیکن ماحولیات کے بارے میں شعور رکھنے والی تحریک آبائی یادوں کو نئی شکل دے رہی ہے۔

چین کے شمال مغربی ننگشیا ہوئی خود مختار علاقے کے دارالحکومت ین چھوان میں فوشویوآن قبرستان سوگواروں کو پانی میں گھلنے والی سٹیشنری فراہم کرتا ہے تاکہ وہ مرنے والوں کو پیغامات لکھ سکیں جس سے اس طرح کی رسومات کے ماحولیاتی اثرات کو کم کیا جا سکے۔

چین میں تدفین کو بہت اہمیت حاصل ہے اور کسی زمانے میں کسی کی تدفین اور قبر پر اخراجات کو اس کی اولاد کی فرمانبرداری کے طور پر لیا جاتا تھا تاہم اب ماحول دوست تدفین کا تصورمقبولیت حاصل کر رہا ہے۔

فوشویوآن نے اس سال کے چھنگ منگ سے قبل رسمی لان کے نیچے 6 بائیوڈی گریڈایبل کلن دفن کرنے کی تقریب کا اہتمام کیا۔ 2010 سے اب تک ننگشیا میں 6300 سے زائد افراد نے مختلف اقسام کی ماحول دوست تدفین کا انتخاب کیا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!