اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین امریکی دفعہ 232 کے تحت ٹیکس کی سختی سے مخالفت کرتا...

چین امریکی دفعہ 232 کے تحت ٹیکس کی سختی سے مخالفت کرتا ہے، ترجمان

چین نے نام نہاد دفعہ 232 کی تحقیقات پر مبنی امریکی ٹیکس اقدمات کو سختی سے مسترد کردیا ہے۔ (شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین کی وزارت تجارت کے ترجمان نے کہا ہے کہ چین نام نہاد دفعہ 232 کی تحقیقات کی بنیاد پر امریکہ کے ٹیکس اقدامات کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔

ترجمان حہ یادونگ نے معمول کی پریس کانفرنس میں کہا کہ دفعہ 232 کے تحت ٹیکس اقدامات اصول پر مبنی کثیر الجہتی تجارتی نظام کے منافی ہیں جس کا کافی عرصہ قبل عالمی تجارتی تنظیم کے تنازعات کے تصفیہ نظام کے تحت فیصلہ کیا جاچکا ہے۔

ترجمان کے مطابق 6 برس قبل کی نام نہاد دفعہ 232 کے تحت گاڑیوں سے متعلق تحقیقاتی رپورٹ کی بنیاد پر ٹیکس عائد کرکے امریکہ نے ایک بار پھر قومی سلامتی کو تجارتی تحفظ پسندی کے بہانے کے لئے استعمال کیا ہے۔ اس اقدام پر کئی تجارتی شراکت داروں نے شدید عدم اطمینان ظاہر کیا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ گاڑیوں کی عالمی صنعت سرحد پار پیداوار اور سپلائی چین پر بہت زیادہ انحصار کرتی ہے۔ مصنوعی طریقے سے امریکہ اور دیگر خطوں کے درمیان صنعتی اور سپلائی چین رابطے منقطع ہونے سے نہ تو امریکہ قومی سلامتی کو تحفظ دے سکتا ہے اور نہ ہی اس کی مقامی صنعتوں کو اس سے فائدہ ہوگا۔ یہ صرف یکطرفہ امریکی پالیسیوں، تحفظ پسندی اور دھونس جمانے کی فطرت کو بے نقاب کرتا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!