اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنللبنان میں اسرائیلی ڈرون حملے میں حماس کا اعلیٰ عہدیدار 2 بیٹوں...

لبنان میں اسرائیلی ڈرون حملے میں حماس کا اعلیٰ عہدیدار 2 بیٹوں سمیت جاں بحق

لبنان کے علاقے کفر تبنیت میں اسرائیلی توپ خانے کی گولہ باری کے بعد دھواں اٹھ رہا ہے۔ (شِنہوا)

بیروت(شِنہوا)لبنان کے سکیورٹی ذرائع اور لبنان کے الجدید ٹی وی چینل کے مطابق حماس کے اعلیٰ عہدیدار حسن فرحت اور ان کے 2 بیٹے جمعہ کی علی الصبح لبنان کے جنوبی شہر سیدون میں ایک اپارٹمنٹ پر اسرائیلی ڈرون حملے میں جاں بحق ہوگئے ہیں۔

لبنان کے ایک سکیورٹی عہدیدار نے شِنہوا کو بتایا کہ ایک اسرائیلی ڈرون نے وسطی سیدون میں الزہرہ بستی میں ایک اپارٹمنٹ پر فضا سے زمین پر مار کرنے والے 2 میزائل داغے جہاں حماس کے رہنما حسن فرحت رہائش پذیر تھے۔

عہدیدار نے بتایا کہ حملے میں اپارٹمنٹ کو آگ لگ گئی جس سے فرحت اور اس کے 2 بیٹے جاں بحق ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق شہری دفاع کے اہلکاروں نے آگ بجھا دی جبکہ لبنانی ریڈ کراس کی ایمبولینس نے میتیں ہسپتال منتقل کیں۔

اسرائیل نے 18 فروری کو مکمل انخلا کی حتمی مہلت گزرنے کے باوجود لبنانی سرحد کے ساتھ 5 اہم مقامات پر فوجی موجودگی کو برقرار رکھا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!