یہ شِنہوا نیوز ہے۔
اسرائیل نے اعلان کیا ہے کہ اس نے بیروت کے جنوبی مضافات میں ایک عمارت پر فضائی حملے کے دوران حزب اللہ اور ایران کی قدس فورس کے ایک اہلکار کو ہلاک کر دیا ہے۔
اسرائیل کی فوج، خفیہ ایجنسی موساد اور داخلی سیکیورٹی سروس شین بیت کے ایک مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے رات کو ایک حملے میں حسن علی محمود بدیر کو نشانہ بناتے ہوئے ہلاک کر دیا۔ بیان کے مطابق حسن علی محمود بدیر کی شناخت حزب اللہ کے یونٹ 3900 اور ایران کی قدس فورس کے رکن کے طور پر ہوئی ہے۔
بیان میں بدیر پر الزام عائد کیا گیا کہ اس نے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی شہریوں کے خلاف ایک اہم اور فوری دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کرنے میں حماس کی مدد کی تھی۔ بیان میں یہ بات زور دے کر کہی گئی کہ فضائی حملہ اس ’’فوری خطرے‘‘ کو ختم کرنے کے لئے کیا گیا۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link