اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین میں شاندار کارکردگی پر پولیس افسران کیلئے اعزازات

چین میں شاندار کارکردگی پر پولیس افسران کیلئے اعزازات

چین کے مشرقی صوبہ جیانگسو کے شنگ ہوا شہر کے ایک پارک میں ایک پولیس آفیسر مقامی معمر افراد کو ٹیلی کام اور انٹر نیٹ کی دھو کہ دہی  سے بچاؤ کی معلومات فرا ہم کر ر ہی ہے۔(شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چین میں سرحدی کنٹرول کے 1 ہزار429 پولیس افسران کو ان کی شاندار خدمات کے اعتراف میں اعزازات سے نوازا گیا۔

قومی امیگریشن انتظامیہ (این آئی اے) نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ اعزازات ان پولیس اہلکاروں کو دیئے گئے ہیں جو چین کے جنوب مغربی  شی زانگ خود مختار علاقے یا دیگر سرحدی علاقوں کےسخت ماحول  میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ اعزازات 3 سطح پر مشتمل ہیں، 30 برس سے ملازمت کرنے والے پولیس افسران کو  طلائی، 20 برس سے ملازمت کرنے والوں کو  چاندی اور 10 برس سے ملازمت کرنے والوں کو  کانسی کے اعزازات دیئےگئے ہیں۔

بیان کے مطابق  2022میں اعزازات دینے کا آغاز ہوا تھا اور  ہر سال سرحدی پولیس افسران  کوتمغے دیئے جاتے ہیں اور یہ رواں سال دیئے جانے والے تیسرے اعزازت ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ یہ اعزازات سرحدی پولیس افسران کو اپنے مشن کے ساتھ وفادار رہنے کی ترغیب دینے میں مئوثر ثابت ہوئے ہیں اور ان کی چین کے سرحدی علاقوں میں طویل مدتی امن، خوشحالی اور استحکام  کے لئے  مضبوط عزم کے ساتھ کام کرنے کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!