چینی حکومت کی مہیا کردہ ہنگامی انسانی ہمدردی امداد کی دوسری کھیپ میانمار کے یانگون بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچ گئی۔ (شِنہوا)
یانگون (شِنہوا) چینی حکومت کی مہیا کردہ ہنگامی انسانی ہمدردی امداد کی دوسری دوسری کھیپ جمعرات کو میانمار کے یانگون بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچ گئی۔
امدادی سامان کی دوسری کھیپ میں 800 خیمے، 2 ہزار کمبل، بسکٹ کے 3 ہزار ڈبے ، منرل واٹر کے 2 ہزار ڈبے اور دیگر فوری ضرورت کا سامان ہے۔ سامان چین سے ایک خصوصی پرواز سے یانگون پہنچایا گیا ہے۔
زلزلہ متاثرین کے لئے چینی حکومت کی مہیا کردہ امدادی سامان کی پہلی کھیپ 31 مارچ کو میانمار پہنچی تھی۔
چائنہ بین الاقوامی ترقیاتی تعاون ادارے کے ترجمان لی منگ کا کہنا ہے کہ چین میانمار کی ضروریات کی بنیاد پر آفت زدہ علاقوں میں لوگوں کی مدد جاری رکھنے کا خواہش مند ہے اور اس آفت پر جلد از جلد قابو پانے کی اس کی کوششوں میں معاونت کررہا ہے۔
انہوں نے اعتماد ظاہر کیا کہ چین اور عالمی برادری کی مشترکہ کوششوں سے میانمار کے عوام یقینی طور پر اس آفت پر قابو پانے اور جلد از جلد اپنے گھروں کی تعمیر نو میں کامیاب ہوجائیں گے۔
