اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین، کوئلہ کان کے جان لیوا حادثے کے 43 ذمہ داروں کو...

چین، کوئلہ کان کے جان لیوا حادثے کے 43 ذمہ داروں کو سزائیں دی جائیں، تفتیشی رپورٹ

چین کے شمال مشرقی صوبے حئی لونگ جیانگ کے علاقے جی شی کے ضلع ہینگ شان میں واقع کن یوآن کوئلہ کان کا ایک دروازہ دیکھا جاسکتا ہے۔(شِنہوا)

ہاربن (شِنہوا) چین کے شمال مشرقی صوبے حئی لونگ جیانگ میں کوئلہ کان میں جان لیوا حادثے اور اس کے بعد پردہ پوشی میں ملوث 43 افراد کو سزا دینے کی سفارش کی گئی ہے۔

جمعرات کو جاری کردہ ایک تفتیشی رپورٹ کے مطابق یہ حادثہ 20 دسمبر 2023 کو جی شی میں واقع کن یوآن کوئلہ کان میں پیش آیا تھا جس میں 12 افراد ہلاک اور 13 زخمی ہوئے تھے۔

صوبائی حکومت کی قائم کردہ تفتیشی ٹیم کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق یہ حادثہ غیر قانونی کان کنی کے نتیجے میں پیش آیا جس میں خراب تاروں کے ساتھ نامناسب آلات کا استعمال کیا گیا تھا جو محنت کشوں کے غیرقانونی مال بردار ٹرین میں سوار ہونے پر زائد وزن سے ٹوٹ گئے۔

حادثے کے فوری بعد کان کے مالکان نے جان بوجھ کر واقعے اور متاثرین کی لاشوں کو چھپایا اور فوری طور پر اطلاع دینے کے بجائے شواہد ضائع کئے۔ اس کے علاوہ ہنگامی ردعمل کا بھی غلط طریقے سے استعمال ہوا۔

رپورٹ کے مطابق عدالتی حکام کے ساتھ ساتھ نظم وضبط، معائنہ اور نگران اداروں نے 14 افراد کے خلاف کارروائی کی ہے جبکہ 29 دیگر کو پارٹی نظم ونسق یا انتظامی سزاؤں کا سامنا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!