یورپی مرکزی بینک (ای سی بی) کی صدر کرسٹین لیگارڈ جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کررہی ہیں۔(شِنہوا)
برسلز (شِنہوا) یورپی مرکزی بینک (ای سی بی) کی صدر کرسٹین لیگارڈ نے کہا ہے کہ امریکہ کی محصولات سے متعلق پالیسیاں عالمی غیریقینی صورتحال میں اضافہ کررہی ہیں اور اس کے دنیا بھر پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔
لیگارڈ نے آئرلینڈ میں نیوز ٹاک ریڈیو سے گفتگو میں کہا کہ یہ پالیسیاں دنیا بھر کے لئے منفی ہوں گی اور اس کے اثرات کی گہرائی اورطوالت کا انحصار اس کے دائرہ کار ، ہدف کردہ مصنوعات اور دورانیہ کے ساتھ ساتھ اس بات پر ہے کہ اس پر بات چیت ہوتی ہے یا نہیں۔
انہوں نے کہا کہ محصولات میں اضافے سے نہ صرف ہدف بنائے جانے والے کو نقصان پہنچتا ہے بلکہ اسے نافذ کرنے والا بھی خسارے میں رہتا ہے۔ اس طرح کے تنازعات اکثر فریقین کے مذاکرات کی میز پر واپسی سے ختم ہوتے ہیں۔
لیگارڈ نے زور دیا کہ غیر یقینی کی بڑھتی سطح میں امریکی محصولات سے متعلق اقدامات ایک اہم عنصر ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم آج تک یہ نہیں جانتے کہ جس دن اس فیصلے کا اعلان ہوگا یہ باقی دنیا کے لئے کیسا ہوگا۔
لیگارڈ نے حال ہی میں ایک فرانسیسی ریڈیو پروگرام میں مشورہ دیا تھا کہ امریکی محصولات یورپی یونین کے لئے خطرے کی گھنٹی کی حیثیت سے کام کرسکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم مل کر اپنی تقدیر کو اپنے ہاتھوں میں لینے کا فیصلہ کرسکتے ہیں اور میری رائے میں یہ آزادی کی سمت سفر ہے۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link