اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین کی ٹیکنالوجی کی بڑی کمپنی ہواوے کی 2024 کے دوران فروخت...

چین کی ٹیکنالوجی کی بڑی کمپنی ہواوے کی 2024 کے دوران فروخت آمدن میں اضافہ

چین کے جنوبی صوبے  گوانگ ڈونگ  کے شہر شین زین میں ہواوے کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر یو چھنگ ڈونگ ہارمونی او ایس نیکسٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

شین زین (شِنہوا) چین کی ٹیکنالوجی کی معروف کمپنی ہواوے نے 2024 کے دوران 862.1 ارب یوآن (تقریباً 120.1 ارب امریکی ڈالر) کی فروخت آمدنی حاصل کی جو گزشتہ سال کے 704.2 ارب یوآن سے زائد ہے۔

کمپنی کی جاری ہونےوالی  2024 کی سالانہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے  کہ کمپنی نے گزشتہ سال 62.6 ارب یوآن کا خالص منافع حاصل کیا  اور کمپنی کی کارکردگی پیش گوئی کے مطابق رہی۔

سالانہ رپورٹ کے مطابق  2024 کےدوران ہواوے نے تحقیق و ترقی (آر اینڈ ڈی) میں 179.7 ارب یوآن کی سرمایہ کاری کی۔ یہ اس کی سالانہ آمدنی کا تقریباً 20.8 فیصد ہے،گزشتہ ایک دہائی میں کمپنی کی تحقیق و ترقی کی سرمایہ کاری 12.49  کھرب یوآن سے تجاوز کر گئی ہے۔

گزشتہ سال کے آخر تک کے اعداد و شمار کے مطابق31 دسمبر 2024 تک کمپنی کی تحقیق و ترقی کی ورک فورس تقریباً1لاکھ 13  ہزار ملازمین پر مشتمل تھی، یہ کل عملے کا 54.1 فیصد ہے، ہواوے کے پاس دنیا بھر میں1لاکھ 50ہزار سے زائد کارآمد بااختیار پیٹنٹس ہیں۔

رپورٹ میں ٹیکنالوجی کی اس معروف کمپنی کی کارکردگی کے اہم نکات بھی اجاگر کیے گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق کمپیوٹنگ کے شعبے میں 10 سال کی تیاری کے ساتھ، کمپنی  نےاے آئی میں نئے مواقع اور پائیدار ترقی حاصل کی ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!