اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینحکومت کھلی گھوم رہی، اپوزیشن الائنس نہ بننے کی وجہ سے تتر...

حکومت کھلی گھوم رہی، اپوزیشن الائنس نہ بننے کی وجہ سے تتر بتر ہے، فواد چودھری

لاہور: سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ حکومت کھلی گھوم رہی ، اپوزیشن الائنس نہ بننے کی وجہ سے تتر بتر ہے، حکومت بجلی، تیل اور تنخواہ دار طبقوں پر ٹیکس لگا کر پیسہ کما رہی ہے، طے ہوچکا بجلی بلوں میں گنجائش نہیں ملنی۔

اے ٹی سی لاہور کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ حکومت نااہل ہے،یہ بات طے ہو چکی ہے کہ عوام کو بجلی کے بلوں میں کوئی گنجائش نہیں ملنی،حکومت بجلی، تیل اور تنخواہ دار طبقوں پر ٹیکس لگا کر پیسہ کما رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کی رائے کو کوئی اہمیت ہی نہیں دے رہا، حکومت کھلی گھوم رہی ہے ،اپوزیشن کی جماعتیں الگ الگ احتجاج کر رہی ہیں،بدقسمتی سے اپوزیشن الائنس نہ بننے کی وجہ سے تتر بتر ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسماعیل ہانیہ کی شہادت پر دنیا میں پاکستان کو اہمیت نہیں دی گئی، دنیا کے کسی ملک کے سربراہ نے پاکستان سے رابطہ نہیں کیا۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!