چین کے مشرقی صوبے ژے جیانگ کے شہر تونگ شیانگ کے ووژین میں پانچویں عالمی انٹرنیٹ کانفرنس کے دوران "فن ٹیک اور سماجی کریڈٹ سسٹم کی تعمیر” کے ذیلی فورم میں نمائندگان شرکت کررہے ہیں۔(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا) چین نے اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دینے کی کوششوں کے دوران سماجی کریڈٹ نظام بہتر بنانے کے لیے رہنما اصول شائع کئے ہیں۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے عمومی دفتر اور ریاستی کونسل کے عمومی دفتر کی جانب سے جاری ہونےوالے اس رہنما اصول میں 23 اقدامات شامل ہیں، اس کا مقصد ایک یکساں قومی مارکیٹ کی تعمیر کرنا ہے جبکہ منصفانہ اور منظم مسابقتی مارکیٹ کے ماحول کو برقرار رکھنا ہے۔
رہنما اصول کے تحت ایک ایسا سماجی کریڈٹ نظام قائم کیا جانا چاہیے جو تمام اقسام کے اداروں کا احاطہ کرے، یکساں قواعد و ضوابط پر مبنی ہو اور مشترکہ فوائد کے ساتھ مشترکہ طور پر تعمیر کیا جائے تاکہ سماجی اور اقتصادی ترقی کے تمام پہلوؤں میں سماجی کریڈٹ نظام کے گہرے انضمام کو فروغ دیا جا سکے۔
قومی ترقی و اصلاحات کمیشن (این ڈی آر سی) کے مطابق کریڈٹ نے کاروباری ماحول کو بہتر بنانے، حقیقی معیشت کے لیے مالی خدمات کو فروغ دینے اور حکومت کی نظم و نسق اور خدمات کی کارکردگی کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
تاہم سماجی کریڈٹ نظام میں کچھ چیلنجز موجود ہیں، ان میں غیر متوازن ضابطہ کار فریم ورک اور کریڈٹ معلومات کی شراکت اور کھلے پن کی کمی شامل ہیں، اس لیے سماجی کریڈٹ نظام میں مزید بہتری کی ضرورت ہے تاکہ اعلیٰ معیار کی اقتصادی اور سماجی ترقی کے لیے بنیادی حمایت فراہم کی جا سکے۔
این ڈی آر سی نےمعلومات کی سیکیورٹی کے حوالے سے کہا کہ سماجی کریڈٹ سسٹم کی تعمیر معلومات کی سیکیورٹی اور انفرادی حقوق کے تحفظ کے بنیادی اصول کی پابندی کرتے ہوئے کی جاتی ہے، اس میں معلومات کے جمع کرنے، افشاء کرنے، پروسیسنگ، فروخت یا استعمال کے حوالے سے کسی بھی غیر قانونی یا بےقاعدہ سرگرمی سے بچا جاتا ہے۔
