چینی حکومت کی فراہم کردہ امدادی سامان کی پہلی کھیپ لے کر طیارہ میانمار کے شہر یانگون کے یانگون بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچ گیا۔(شِنہوا)
یانگون (شِنہوا) چینی حکومت کی فراہم کردہ امدادی سامان کی پہلی کھیپ یانگون پہنچ گئی ۔
میانمار میں چینی سفیر ما جیا اور یانگون خطے کے وزیراعلیٰ یو سوئے تھین سمیت دیگر حکام نے سامان وصول کیا۔
ما کا کہنا تھا کہ سامان میں1 ہزار 200 خیمے ، 8 ہزار کمبل اور 40 ہزار سے زائد ابتدائی طبی امداد کا سامان شامل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اضافی سامان تیار کیا جارہا ہے جو جلد ہی میانمار پہنچ جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ چین میانمار میں زلزلے سے بچاؤ اور آفات کے بعد کی تعمیر نو میں مدد کو تیار ہے اور میانمار کے عوام کے لئے اس آفت سے جلد نمٹنے اور اپنے وطن کی تعمیر نو کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہے۔
اس موقع پر تھین نے کہا کہ یہ سامان میانمار کے عوام کے ساتھ چینی حکومت اور عوام کی گہری دوستی کو ظاہر کرتا ہے۔
تھین نے بتایا کہ زلزلے کے بعد سب سے پہلے چینی امدادی ٹیم پہنچی اور بعد میں کئی چینی ٹیمیں بھیجی گئیں۔
چین کی مخلصانہ مدد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے تھین نے کہا کہ یہ سامان جلد ہی آفت زدہ علاقوں میں بھیج دیا جائے گا۔
