کینیا کےنیروبی میں افریقہ-چین-سی آئی ایم ایم وائی ٹی سائنس فورم کے دوران ایک پریس کانفرنس منعقد کی جارہی ہے۔(شِنہوا)
ادیس ابابا (شِنہوا) چین کا کامیاب تجربہ اور تکنیکی ترقی مضبوط صنعتی، توانائی کی ترقی اور انسانی وسائل کی بہتری کے ذریعے افریقہ کی زرعی جدیدیت کے عزائم کو آگے بڑھانے کے لیے ایک رہنما ماڈل کے طور پر کام کررہی ہیں۔
اقوام متحدہ کی تنظیم برائے صنعتی ترقی (یو این آئی ڈی او)میں زرعی کاروبار اور بنیادی شہری سہولیات کی ترقی کے شعبے کے ڈائریکٹر ڈیجین ٹیز یرا نے حال ہی میں شِنہوا کو بتایا کہ چین کے پاس علم، ٹیکنالوجی اور متعلقہ وسائل موجود ہیں جو زراعت، صنعت، توانائی، صلاحیت بڑھانے اور ڈیجیٹلائزیشن میں تعاون کے ذریعے افریقہ کی پائیدار ترقی کی حمایت کے لیے فراہم کیے جا سکتے ہیں۔
ٹیز یرانے کہا کہ نومبر 2024 میں ایتھوپیا کے دارالحکومت ادیس ابابا میں قائم کیا جانےوالاچین-افریقہ-یو این آئی ڈی او سینٹر آف ایکسیلنس صنعتی ترقی، زرعی جدیدیت اور مہارت کی ترقی کو فروغ دینے کے ذریعےافریقہ کی پائیدار ترقی کے لیے ایک عملی پلیٹ فارم ہے۔
انہوں نے کہا کہ افریقہ کو بہت سے ترقیاتی چیلنجز کا سامنا ہے جن میں سب سے اہم صنعتی ترقی کی کم سطح، زرعی پیداوار اور ہنر مند انسانی وسائل کی کمی ہے۔
افریقہ کی وسیع غیر زرعی اراضی، وافر آبی وسائل، اور ایک انتہائی تربیت یافتہ نوجوان آبادی اس کے زرعی شعبے کے لیے "زبردست صلاحیت” پیش کرتی ہے، اس کے باوجود، پیداواریت دوسرے خطوں کے مقابلے میں کم ہے۔
زرعی جدیدیت اور پیداوار میں بہتری کے حصول کی خاطر افریقی کوششوں کو تیز کرنے کے لیے اقوام متحدہ کے عہدیدار نے مربوط کوششوں کی فوری ضرورت پر زور دیا۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link