چین کے مشرقی شہر شنگھائی میں 7 ویں چائنہ بین الاقوامی درآمدی نمائش(سی آئی آئی ای) میں فائزر بوتھ دیکھا جاسکتا ہے۔ (شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا) بیجنگ اقتصادی ٹیکنالوجیکل ترقیاتی ایریا (بی ڈی اے) کے بائیو پارک میں معروف امریکی دوا ساز ادارے فائزر کے نئے تحقیق و ترقی مرکز نے کام شروع کردیا ہے۔
یہ فائزر کا چین میں تیسرا تحقیق و ترقی مرکز ہے۔ نئے مرکز کا مقصد چین میں اپنے موجودہ ادویات کی ترقی کے نظام کو وسعت دینا اور چین کو فائزر کے عالمی ابتدائی مرحلے کے کلینیکل ٹرائلز اور تیسرے مرحلے کے تمام اہم مطالعہ میں ضم کرنا ہے۔
کمپنی کے سینئر نائب صدر مائیکل کوربو کا کہنا ہے کہ چین کی بڑھتی عمر رسیدہ آبادی کے ساتھ ساتھ جدید ادویات اور ویکسین کی مانگ میں اضافہ متوقع ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بیجنگ میں تحقیق و ترقی مرکز کا مقصد جدید ادویات کی عالمی سطح پر حقیقی وقت میں ترقی کو تیز کرنا ہے جس سے چین سمیت دنیا بھر کے مریضوں کو فائدہ پہنچے گا۔
کثیرالقومی دواساز ادارے اپنی عالمی مسابقت کو بڑھانے کے لئے چین کے بڑھتے ہوئے جدید ادویات کے شعبے کو ایک اسٹریٹجک سونے کی کان کے طور پر تیزی سے تسلیم کررہے ہیں۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link