ایکسپینگ ایروہٹ کی اُڑنے والی گاڑی ’’لینڈ ایئرکرافٹ کیریئر‘‘ نے ہونان میں اپنی آزمائشی پرواز کامیابی کے ساتھ مکمل کر لی ہے۔اس طرح یہ چین کا وہ پہلا صوبہ ہے جہاں فضائیہ کی انتظامی اصلاحات کے تحت کم بلندی کی پرواز کا آغاز ہواہے۔
چین کی معیشت کے بڑھتے ہوئے اثرات کے ساتھ ایکسپینگ ایروہٹ جیسی کمپنیاں ثقافتی سیاحت کی صنعت کا مستقبل تلاش کرنے میں پیش پیش ہیں۔
ساؤنڈ بائٹ (چینی): ژاؤ ڈیلی، بانی، ایکسپینگ ایروہٹ
’’ یہ ’لینڈ ایئرکرافٹ کیریئر‘ پرواز کے شوقین افراد، ٹیکنالوجی میں دلچسپی اور قدرتی ماحول میں مہم جوئی کا تجربہ رکھنے والوں کو آسمان پر پرواز کرنے کا فوری موقع فراہم کرتا ہے۔ ان کے لئے ایسا تب بھی ممکن ہے جبکہ وہ کم سے کم پائلٹنگ کا تجربہ رکھتے ہوں۔ اس کے لئے لائسنس کا حصول بھی آسان ہے کیونکہ آپ ہمارے فلائٹ سمولیٹرز میں عملی تجربہ حاصل کر سکتے ہیں۔ اس سلسلے میں سارا نظام بہت سمارٹ ہے جو بنیادی طور پر چند بٹنوں سے چلتا ہے۔ ’ٹیک آف‘ کا بٹن دبائیں، پھر اسے بتائیں کہ کہاں جانا ہے۔ آپ دیکھیں گے کہ یہ خودبخود وہاں پہنچ جائے گا۔ اس سے زیادہ آسانی نہیں ہو سکتی۔‘‘
’’لینڈ ایئرکرافٹ کیریئر‘‘ سال 2026 میں مارکیٹ میں آنے کے لئے تیار ہے۔
چھنگدے، چین سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link