اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینجدید چین دنیا کو نئے مواقع فراہم کر رہا ہے: جرمن ماہر...

جدید چین دنیا کو نئے مواقع فراہم کر رہا ہے: جرمن ماہر معاشیات

ہرمان سائمن، ’’خفیہ چیمپئنز‘‘ تھیوری کے باپ کے طور پر مشہور ہیں۔ انہوں نے اس ہفتے چین کے علاقے نانجنگ کا دورہ کیا ہے۔چین کی ترقی کے راستے کا ارتقاء سائمن پر گہرا اثر چھوڑ گیا ہے۔

ساؤنڈ بائٹ 1 (انگریزی): ہرمان سائمن، جرمن ماہر معاشیات، خالق، ’’خفیہ چیمپئنز‘‘ تھیوری

’’ یہ علاقہ اپنی اہمیت کے لحاظ سے نمایاں ہے، اور یہاں سائنس اور جدت کے امتزاج کی ایک شاندار عملی مثال قائم کی گئی ہے۔ اگر میں 20 یا 25 سال پیچھے جا کر دیکھوں، جب میں پہلی بار چین آیا تھا، تو اس وقت بنیادی توجہ سستی قیمتوں، کم لاگت اور مصنوعات کی تیاری پر مرکوز تھی۔ لیکن آج کے مباحثے بالکل مختلف ہیں اب بات جدت پسندی، مصنوعی ذہانت، اور ہارڈ ویئر و سافٹ ویئر کے انضمام کی ہو رہی ہے۔

یہاں ہم دیکھ سکتے ہیں کہ کم لاگت اور کم معیار پر مبنی معیشت سے سائنسی ترقی اور جدید انضمام کی طرف ایک زبردست تبدیلی آئی ہے۔ یہ ایک بڑی تبدیلی ہے، جس کا چین نے گزشتہ 10 سے 20 سالوں میں تجربہ کیا ہے۔

چین، جرمنی کے لیے ایک انتہائی اہم منڈی ہے، کیونکہ جرمن معیشت عالمی سطح پر وسیع پیمانے پر جڑی ہوئی ہے۔ فروخت کے لحاظ سے یہ دنیا کی دوسری سب سے بڑی منڈی ہے، جسے نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ تاہم، آج کے دور میں چین صرف ایک تجارتی منڈی ہی نہیں بلکہ ایک معلوماتی معیشت بھی بن چکا ہے، جہاں نئے تصورات کے تجربات کیے جا رہے ہیں۔

چینی صارفین دنیا کے جدید ترین صارفین میں شمار ہوتے ہیں، جو جدت کو اپنانے اور آزمانے کے لیے ہمیشہ تیار رہتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ چین وہ پہلی منڈی بن سکتا ہے جہاں نئی اختراعات متعارف کروائی جائیں تاکہ یہ جانچا جا سکے کہ صارفین انہیں کس حد تک قبول کرتے ہیں۔‘‘

جیانگسو، چین سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!