اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین کی نقل و حمل کی صنعت میں ابتدائی 2 ماہ میں...

چین کی نقل و حمل کی صنعت میں ابتدائی 2 ماہ میں ترقی کی رفتار برقرار رہی

چین کے جنوبی صوبہ ہائی نان کے شہر سانیا کی یاژو بے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سٹی کی ایک بندرگاہ سے کثیرالمقاصد بحری جہاز تان سو سان ہاؤ گزر رہاہے۔(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا) چین کی نقل و حمل کی صنعت نے ابتدائی 2 ماہ میں اپنی ترقی کی رفتار کو برقرار رکھا جس کے مال برداری حجم اور بندرگاہ سے مال برداری میں اضافہ ہوا۔

وزارت نقل و حمل کے مطابق جنوری سے فروری کے دوران مال برداری کا مجموعی حجم 8.03 ارب ٹن تک پہنچ گیا جو گزشتہ برس کی نسبت 4.8 فیصد زائد ہے جبکہ شاہراہ اور آبی گزرگاہ سے مال برداری حجم میں بالترتیب 5.7 فیصد اور 3.9 فیصد اضافہ ہوا۔

ملک کی بندرگاہوں پر مال برداری حجم ایک برس قبل کے مقابلے میں 2.3 فیصد بڑھ کر 2.67 ارب ٹن تک پہنچ گیا جس میں مقامی تجارت سے مال برداری حجم میں اضافہ گزشتہ برس کی نسبت 2.4 فیصد رہا۔

وزارت کے مطابق ابتدائی 2 ماہ کے دوران ملک بھر میں بین العلاقائی دورے گزشتہ برس کی نسبت 4.9 فیصد اضافے سے 12.29 ارب تک پہنچ گئے۔

وزارت کے اعداد و شمار  کے مطابق نقل وحمل شعبے میں مقررہ اثاثوں کی سرمایہ کاری مستحکم رہی اور یہ اس عرصے میں 366.5 ارب یوآن (تقریباً 51.08 ارب امریکی ڈالر) تک پہنچ گئی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!