اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین میں مسافر ڈرونز آپریشن کےلئے پہلے سرٹیفکیٹس جاری

چین میں مسافر ڈرونز آپریشن کےلئے پہلے سرٹیفکیٹس جاری

چین کے مشرقی صوبے ژے جیانگ کی دی چھنگ کاؤنٹی کے شانگ بائی گاؤں میں ڈرونز کینولا کے کھیتوں پر پروازیں کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

گوانگ ژو(شِنہوا) چین کی 2  کمپنیوں نے چین کی سول ایوی ایشن انتظامیہ (سی اے اے سی) سے خودکار مسافر ڈرونز کے لیے آپریشن کا سرٹیفکیٹ حاصل کر لیا ہے جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ چین خودکار مسافر ڈرونز کے تجارتی آپریشن کے مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔

سی اے اے سی  نے بتایا کہ یہ 2 سرٹیفکیٹ چین کے جنوبی گوانگ ڈونگ صوبے کی کمپنی ای ہانگ ہولڈنگز لمیٹڈ اور چین کے مشرقی صوبے انہوئی کی کمپنی ہیفے ہے ایئرلائنز کمپنی لمیٹڈ کو دئیے گئے ہیں اور یہ چین میں جاری کیے جانے والے ایسے آپریشن کے سرٹیفکیٹس کا پہلا بیچ ہے ۔

آپریشن کا سرٹیفکیٹ اس بات کی تصدیق کے لیے استعمال ہوتا ہے کہ خودکار مسافر ڈرون حفاظتی آپریشن کے معیارات اور آپریشن کی ضروریات پر پورا اترتا ہے،   آپریشن کا سرٹیفکیٹ حاصل کرنے والی کمپنیاں منظور شدہ علاقوں میں تجارتی آپریشنز کر سکتی ہیں، کرایہ پر مسافر خدمات فراہم کر سکتی ہیں اور دیگر کم اونچائی کی معیشت سے متعلق خدمات پیش کر سکتی ہیں۔

شہری اور صارفین گوانگ ژو اور ہیفے میں آپریشن کے مقامات پر ٹکٹ خرید کر کم اونچائی کے دورے، شہر کی سیر اور مختلف تجارتی مسافر خدمات کا تجربہ کر سکیں گے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!