اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین کی اسٹریٹجک ابھرتی صنعتوں میں مؤثر ایجاد پیٹنٹ کی تعداد 13لاکھ...

چین کی اسٹریٹجک ابھرتی صنعتوں میں مؤثر ایجاد پیٹنٹ کی تعداد 13لاکھ سےزائد ہوگئی

چین3لاکھ78ہزار مصنوعی ذہانت کے پیٹنٹ کا مالک ہے -(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین میں 2024 کے اختتام پر اسٹریٹجک ابھرتی ہوئی صنعتوں میں مؤثر ایجادات کے پیٹنٹ کی تعداد 13لاکھ سے زائد ہوچکی تھی جو  گزشتہ برس کی نسبت  15.7 فیصد اضافہ ہے۔

چائنہ قومی تخلیقی حقوق انتظامیہ (سی این آئی پی اے) نے کہا ہے کہ ایک اعلیٰ عہدیدار وانگ پے ژانگ نے بیجنگ میں ایک پریس کانفرنس میں بتایا  کہ کالجز اور تحقیقی اداروں کی دائر کردہ  نئی پیٹنٹ درخواستوں میں سے 70.4 فیصد ایجادات کے پیٹنٹ ہیں۔

وانگ نے مزید کہا کہ تبدیلی میں استحکام اور پیٹنٹ کے اطلاق نے صنعتی اختراع کے ساتھ سائنس و ٹیکنالوجی اختراع کے گہرے انضمام کو فروغ دینے اور اعلیٰ معیار کی ترقی کو آگے بڑھانے میں ایک اہم کردار ادا کیا ہے۔

وانگ کے مطابق سی این آئی پی اے صنعت، تعلیمی اداروں اور تحقیق میں گہرے انضمام کو بھی فروغ دے گا، صنعتی چین میں اہم کاروباری اداروں  کی معاونت  کرے گا تاکہ معروف کالجز اور تحقیقی اداروں کے ساتھ مشترکہ اختراع کو مضبوط بناکر اعلیٰ قدرکے حامل پیٹنٹ پورٹ فولیو کو فروغ دیا جا سکے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!