اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین کے شی زانگ میں حقوق نسواں کے تحفظ میں نمایاں پیشرفت

چین کے شی زانگ میں حقوق نسواں کے تحفظ میں نمایاں پیشرفت

چین کے جنوب مغربی شی زانگ خود مختار علاقے کے شہر لہاسا میں ایک پریس کانفرنس کے دوران "نئے دور میں شی زانگ میں انسانی حقوق” کے عنوان سے چینی، تبتی اور انگریزی زبان میں جاری کردہ وائٹ پیپر کا عکس -(شِنہوا)

لہاسا(شِنہوا)چین کے شی زانگ خود مختار علاقے نے حقوق نسواں  کے تحفظ میں نمایاں پیشرفت کی ہے۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی شی زانگ خودمختار علاقائی کمیٹی کی قائمہ کمیٹی کے رکن وانگ ہائی ژو نے کہا کہ حقوق نسواں بنیادی انسانی حقوق ہیں اور خواتین کی ہمہ جہت ترقی کے بغیر بہتر زندگی کا حصول ممکن نہیں ہے۔

عہدیدار نے علاقائی صدر مقام  لہاسا میں ایک پریس کانفرنس کے دوران "نئے دور میں شی زانگ میں انسانی حقوق” کے عنوان سے جاری ایک وائٹ پیپر سے متعلق  بات کرتے ہوئے کہا کہ حقوق نسواں  کا تحفظ مضبوط بنانے کے لئے شی زانگ خود مختار علاقے میں خواتین کی ترقی کا منصوبہ (2021 تا2025)جاری  کیا گیا تھا۔

عہدیدار کے مطابق شی زانگ کے  ریاستی انتظام اور سماجی امور میں خواتین کی شراکت کے حقوق بہتر انداز میں محفوظ ہیں۔ خواتین کی صحت کی نگہداشت سے متعلق کوششں میں مسلسل پیشرفت ہورہی ہے جبکہ خواتین کی تعلیمی سطح میں نمایاں بہتری آئی ہے۔

شی زانگ  میں عمومی اعلیٰ تعلیم، پوسٹ گریجویٹ تعلیم اور اعلیٰ تعلیم بالغاں کے تمام طلبا میں خواتین کا تناسب 50 فیصد سے زائد ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج خطے میں خواتین ایک نئے جدید سوشلسٹ شی زانگ کے تعمیر ایک اہم قوت کے طور پر ابھر ی ہیں ۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!