میانمار کے شہر یانگون میں چینی امدادی کارکن یانگون بین الاقوامی ہوائی اڈے پر موجود ہیں ۔(شِنہوا)
کونمنگ(شِنہوا) چین کے جنوب مغربی صوبے یون نان نے میانمار میں آنے والے شدید زلزلے کے بعد ہفتہ کی صبح خیمے، کمبل اور فولڈنگ بستر جنوب مشرقی ایشیائی ملک بھیجے ہیں۔
صوبائی صدر مقام کونمنگ سے 80 خیموں اور 290 کمبلوں پر مشتمل پہلی کھیپ فضائی راستے سے ہفتے کی صبح 6 بج کر 30 منٹ کے قریب میانمار بھیجی گئی۔ یون نان کے خوراک اور اسٹریٹجک ذخائر بیورو کے مطابق اضافی امدادی سامان روانہ کرنے کے لئے تیاری اور نقل و حمل کی کوشش جاری ہیں۔
اس سے قبل ہفتے کو صوبہ یون نان سے 37 رکنی امدادی ٹیم میانمار پہنچی تھی جبکہ قدرتی آفت میں امداد اور بچاؤ کی کوششوں میں معاونت کے لئے 16 چینی رضاکاروں پر مشتمل گروپ بھی زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں بھیجا گیا ہے۔
میانمار کی ریاستی انتظامی کونسل کی اطلاعاتی ٹیم کے مطابق میانمار میں تباہ کن زلزلے سے اب تک 1 ہزار 2 افراد ہلاک اور 2 ہزار 376 زخمی ہوئے ہیں جبکہ 30 افراد لاپتہ ہیں۔
