اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچینی وزیر خارجہ روس کا سرکاری دورہ کریں گے

چینی وزیر خارجہ روس کا سرکاری دورہ کریں گے

امریکی شہر نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79ویں اجلاس کے موقع پر چینی وزیرخارجہ وانگ یی اپنے روسی ہم منصب سرگئی لاوروف سے ملاقات کے دوران مصافحہ کررہے ہیں -(شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چینی وزیر خارجہ وانگ یی اپنے روسی ہم منصب  سرگئی لاوروف کی دعوت پر 31 مارچ سے 2 اپریل تک روس کا سرکاری دورہ کریں گے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکن نے نیوز بریفنگ میں بتایا کہ  چین اور روس نئے دور  میں  تعاون کے جامع اسٹریٹجک شراکت دار ہیں اور دونوں ممالک کے سربراہان مملکت کی اسٹریٹجک  رہنمائی میں چین اور روس مستقل اچھے ہمسایہ تعلقات، جامع اسٹریٹجک  ہم آہنگی اور باہمی مفید  تعاون پر عمل پیرا ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ دونوں ممالک مسلسل ایک دوسرے کے ساتھ اسٹریٹجک تعاون کو مضبوط بناکر مختلف شعبوں میں عملی تعاون کو آگے بڑھا رہے ہیں جو ایک دوسرے کی ترقی اور بحالی میں پیشرفت کے ساتھ ساتھ عالمی  تعلقات کے بنیادی اصولوں کی پاسداری میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔

ترجمان کے مطابق وانگ اپنے دورے میں روسی رہنماؤں سے ملاقات اور لاوروف کے ساتھ بات چیت کریں گے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ چین اس دورے کا  ایک موقع کے طور پر فائدہ اٹھانے کو  تیار ہے تاکہ روس کے ساتھ مل کر دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طےشدہ اہم اتفاق رائے پر عمل درآمد کرکے چین-روس تعلقات میں پیشرفت اور مشترکہ تشویش کے عالمی  اور علاقائی مسائل پر تفصیل سے بات چیت کی جا سکے ۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!