اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین کی فروری میں سامان و خدمات کی عالمی تجارت 36.9کھرب یوآن...

چین کی فروری میں سامان و خدمات کی عالمی تجارت 36.9کھرب یوآن تک پہنچ گئی

چین کے شمالی صوبے ہیبے کی کاؤنٹی چھانگ لی میں قائم مکینکل آلات تیار کرنے والے ادارے کی ایک ورکشاپ میں محنت کش کام کررہے ہیں۔ (شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا) چین کی فروری کے دوران سامان و خدمات کی عالمی تجارت کی مالیت 36.9کھرب یوآن (514 ارب امریکی ڈالرز) تک پہنچ گئی جو گزشتہ برس کے مقابلے میں  14 فیصد زائد ہے۔

ریاستی انتظامیہ برائے زرمبادلہ کے مطابق امریکی ڈالر میں ملک کے سامان  اور خدمات کی برآمدات 281.1 ارب امریکی ڈالرز جبکہ درآمدات 232.9 ارب امریکی ڈالرز رہی یوں  48.2 ارب امریکی ڈالرز کا تجارتی نفع حاصل ہوا۔

مجموعی طور پر سامان کی برآمدات 17.9 کھرب یوآن اور درآمدات  13.3 کھرب یوآن تک پہنچ گئی جس سے  463.8 ارب یوآن کا تجارتی نفع حاصل ہوا۔

خدمات کی برآمدات 227.3 ارب یوآن اور درآمدات 345.1 ارب یوآن رہی جس سے 117.8 ارب یوآن کا تجارتی خسارہ ہوا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!