اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلمیانمار میں شدید زلزلے سے ہلاکتیں 1002 ہوگئیں ، امدادی کارروائیاں تیز

میانمار میں شدید زلزلے سے ہلاکتیں 1002 ہوگئیں ، امدادی کارروائیاں تیز

میانمار کے شہر   نے پی تو میں زلزلے سے تباہ شدہ عمارت کاملبہ پڑاہے-(شِنہوا)

ماندالے، میانمار (شِنہوا)میانمار میں زلزلے کے بعد نقل و حمل اور مواصلاتی رابطوں میں شدید رکاوٹوں کے باوجود امدادی کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں۔ میانمار میں جمعہ کی سہ پہر 7.7 شدت کا زلزلہ آیا تھا ۔

ساگائنگ کے قریب آنے والے زلزلے کے  12 آفٹر شاکس محسوس کئے گئے جن کی شدت  2.8 سے 7.5 تھی اس سے متاثرہ علاقوں میں صورتحال مزید خراب ہوگئی۔

کئی علاقوں میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی جن میں ماندالے ، باگو ، ماگوے ، شمال مشرقی ریاست شان  ، ساگائنگ  اور نے  پی تو سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں شامل ہیں۔

میانمار کی حکومت نے قومی ہنگامی حالات  کا اعلان کردیا ہے اور ہنگامی امداد کارکن  متاثرین زلزلہ کی مدد میں سخت محنت کررہے ہیں۔

نقل و حمل کے اہم ذریعے نےپی تو ۔ ماندالے شاہراہ کو  ینگون اور ماندالے کے درمیان شدید نقصان پہنچا ہے جس سے  امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔

بین الاقوامی امداد پہنچنا شروع ہو گئی ہے۔ چین کی ایک امدادی ٹیم میانمار میں ہنگامی صورتحال میں مدد کرنے اور متاثرہ افراد کو امداد فراہم کرنے کے لئے ہفتہ کی صبح ینگون پہنچی تھی۔

میانمار کی ریاستی انتظامی کونسل کی اطلاعاتی ٹیم کے مطابق ہفتے کی صبح تک زلزلے سے مرنے والوں کی تعداد 1 ہزار 2 ہوچکی جبکہ 2 ہزار 376 زخمی اور 30 لاپتہ تھے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!