پیر, جولائی 28, 2025
تازہ ترینچین کی تکنیکی ترقی الیکٹرک وہیکل کی صنعت کو تبدیل کر رہی...

چین کی تکنیکی ترقی الیکٹرک وہیکل کی صنعت کو تبدیل کر رہی ہے، کولمبین ماہر

کولمبیا میں بی وائی ڈی آٹو کےمنیجر نکولس بہار نے کہا ہے کہ ٹیکنالوجی کے شعبے میں چینی ترقی پیداواری عمل، خصوصاً برقی گاڑیوں(ای ویز) کی صنعت میں بڑی تبدیلیاں لا رہی ہے۔

ساؤنڈ بائٹ1(ہسپانوی): نکولس بہار،منیجر،بی وائی ڈی  آٹو کولمبیا

’’چین عالمی طاقت بننے کے ساتھ  اب معیار بھی قائم کر رہا ہے۔ ہم جانتے ہیں کہ چین کا کسی بھی شعبے میں پیداوار کا  ایک بڑا حصہ ہے۔

مجھے یقین ہے کہ چین کے پاس  بہت کچھ ہے جہاں سے ہم سیکھ سکتے ہیں۔‘‘

بہار نے چین میں تیز رفتار اختراع، خصوصاً ٹیکنالوجی کے ذریعے برقی گاڑیوں کی پیداواری لاگت میں آنے والی کمی کو خوب سراہا۔

ساؤنڈ بائٹ2(ہسپانوی): نکولس بہار، منیجر،بی وائی ڈی آٹو کولمبیا

’’دنیا  اگر چین کی تیز رفتار ترقی کے ساتھ چلے تو چند سالوں میں آنے والی تبدیلیوں کا میں تصور بھی نہیں کرسکتا۔ ہم ایک ایسے عرصے کی بات کر رہے ہیں جنہیں میں ایک ہاتھ سے شمار نہیں کرسکتا۔

ہم دیکھ سکتے ہیں کہ چین نے الیکٹرک گاڑیوں کی بیٹریوں کی قیمتیں کتنی جلدی کم کی۔کچھ سال قبل ان بیٹریوں  کی قیمتیں گاڑیوں کی قیمتوں کا 60 سے 70 فیصد تھیں، لیکن اب 20 سے 25 فیصد تک آگئی ہیں۔

یہ تبدیلی  صرف اور صرف ٹیکنالوجی کی ترقی سے ہی ممکن ہوئی ہے۔

اس ترقی نے اب مارکیٹ کے رخ کو دیگر تمام صنعتوں کی طرف  تبدیل کرنا شروع کر دیا ہے۔‘‘

گزشتہ سال چین کی نئی توانائی والی مسافر گاڑیوں کی مارکیٹ  کی پیداوار، فروخت اور برآمدات میں ڈبل ڈیجیٹ کا اضافہ دیکھا گیا جو کہ رواں سال بھی جاری رہنے کی توقع ہے۔

چین کی مسافر گاڑیوں کی تنظیم کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابقملک کی نئی توانائی والی مسافر گاڑیوں کی صنعت نے گزشتہ برس تقریباً ایک کروڑ 21 لاکھ 90 ہزار  یونٹس کی پیداوار کی ہے۔یہ پیداوار گزشتہ سال کے مقابلے میں 36.4 فیصد زیادہ ہے۔

بوگوٹا سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!