اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین کا لائٹ انڈسٹری میں ڈیجیٹل تبدیلی کو آگے بڑھانے کا منصوبہ

چین کا لائٹ انڈسٹری میں ڈیجیٹل تبدیلی کو آگے بڑھانے کا منصوبہ

چین کے مشرقی صوبہ شان ڈونگ کے شہر  چھنگ ڈاؤ کے جیمو ضلع میں ایک اسمارٹ اسپننگ ادارے کا ملازم مکمل طور پر خودکار روونگ پیداواری لائن پر کام کر رہا ہے۔(شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا)وزارت صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجی نے کہا ہے کہ چین نے  لائٹ انڈسٹری میں ڈیجیٹل تبدیلی پر عملدرآمد سے متعلق خاکہ جاری کردیا ہے۔

وزارت اور مرکزی حکومت کے دیگر دو اداروں کے مشترکہ طور پر جاری کردہ خاکے کے مطابق 2027 تک اہم لائٹ انڈسٹری کے کاروباری اداروں میں ڈیجیٹل تحقیق اور ڈیزائن کے آلات کی مقبولیت کی شرح تقریباً 90 فیصد تک پہنچ جائے گی۔

2030 تک لائٹ انڈسٹری کے بڑے کاروباری اداروں میں بڑے پیمانے پر ڈیجیٹل تبدیلی کی جائے گی جس سے وہ زیادہ ہائی ۔ اینڈ انٹیلی جنٹ اور ماحول دوست ہوجائیں گے۔

اس خاکے میں اہداف حاصل کرنے کے لئے 4 اہم اقدامات کئے جائیں گے،اس میں  نیو جنریشن آئی ٹی کے ساتھ لائٹ انڈسٹری کو بااختیار بنانا، نئے کاروباری نمونوں اور اطلاق میں اختراع، اعلیٰ معیار کی صنعتی ترقی کا فروغ اور بنیادی تعاون کو مضبوط کرنا شامل ہیں ۔  ان کو مزید 15 مخصوص اقدامات میں تفصیل سے بیان کیا گیا ہے۔

2024  کے اختتام پر لائٹ انڈسٹری کے کاروباری اداروں میں ڈیجیٹل تحقیق اور ڈیزائن آلات کی مقبولیت کی شرح 84.9 فیصد تک پہنچ گئی تھی جو قومی اوسط سے 0.8 فیصد پوائنٹس زائد ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!