چین کے دارالحکومت بیجنگ میں چینی نائب وزیراعظم حہ لی فنگ یورپی کمشنر برائے تجارت و اقتصادی سلامتی ماروس سیفکووچ سے ملاقات کررہے ہیں۔(شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا) چینی نائب وزیراعظم حہ لی فنگ نے کہا ہے کہ چین یورپی یونین کے ساتھ مل کر بات چیت اور تبادلے کو مضبوط کرنے، اقتصادی اور تجارتی اختلافات کو مناسب طریقے سے حل کرنے، باہمی کھلے پن میں توسیع اور چین-یورپی یونین اقتصادی اور تجارتی تعلقات میں مثبت اور مستحکم ترقی میں پیشرفت کے کام کرنے کو تیار ہے۔
حہ نے بیجنگ میں یورپی کمشنر برائے تجارت و اقتصادی سلامتی ماروس سیفکووچ سے ایک ملاقات میں کہا کہ رواں سال چین ۔یورپی یونین سفارتی تعلقات کے قیام کی 50ویں سالگرہ ہے اور چین، یورپی یونین کے ساتھ مل کر فریقین کے رہنماؤں کے درمیان طے شدہ اہم اتفاق رائے پر عملدرآمد کرنے، یکطرفہ اقدامات اور تحفظ پسندی کی مخالفت کرنے اور کثیر الجہتی تجارتی نظام کے تحفظ کے لئے کام کرنے کو تیار ہے۔
ملاقات کے دوران سیفکووچ نے کہا کہ چین، یورپی یونین کا اہم شراکت دار ہے۔ انہوں نے دوطرفہ سفارتی تعلقات کی 50ویں سالگرہ کو چین-یورپی یونین اقتصادی وتجارتی تعاون کو گہرا کرنے کے موقع کے طور پر استعمال کرنے پر رضامندی ظاہر کی اور اس بات سے بھی اتفاق کیا کہ اختلافات کو بات چیت اور مشاورت کے ذریعے حل کرنا چاہئے۔
