اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلجنوبی کوریا کے جنگلات میں بدترین آتشزدگی سے ہلاکتوں کی تعداد 28...

جنوبی کوریا کے جنگلات میں بدترین آتشزدگی سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہوگئی

جنوبی کوریا کے شمالی صوبے گیونگ سانگ کی یوئی سیونگ کاؤنٹی میں آگ سے تباہ ہونے والے قدیم مندر کا منظر-(شِنہوا)

سیول(شِنہوا)جنوبی کوریا میں جنگلات میں ہونےوالی اب تک کی بدترین آتشزدگی میں ہلاکتوں کی تعداد 28 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 37 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

قدرتی آفات سے نمٹنے اور حفاظتی تدابیر کے مرکزی ہیڈکوارٹرز کے مطابق 21 مارچ سے 11 علاقوں میں آگ بھڑک اُٹھی جو زیادہ تر جنوب مشرقی گیونگ سانگ صوبے میں واقع ہیں جن میں سے 5 مکمل طور پر بجھادی گئی ہیں۔

بقیہ 6 علاقوں میں مقامی وقت کے مطابق صبح 5 بجے تک اوسطاً 83 فیصد آگ بجھا دی گئی ہے۔

آتشزدگی سے کم از کم 48 ہزار 150 ہیکٹر سے زائد جنگلاتی رقبہ متاثر ہوا ہے جو کہ ملک میں جنگلات میں لگنے والی آگ سے ہونے والا سب سے بڑا نقصان ہے۔ اس سے پہلے سب سے زیادہ نقصان 2000 میں ہوا تھا جب 23 ہزار 794 ہیکٹر رقبہ اجڑ گیا تھا۔

ہیڈ کوارٹرز کے مطابق زخمیوں میں سے 9 افراد کی حالت نازک ہے۔ زیادہ تر متاثرہ افراد کی عمر 60 سال یا اس سے زائد ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!