پیر, جولائی 28, 2025
تازہ ترینچینی فوج ’’تائیوان کی آزادی‘‘ کی کسی بھی کوشش کو ناکام بنانے...

چینی فوج ’’تائیوان کی آزادی‘‘ کی کسی بھی کوشش کو ناکام بنانے کے لئے تیار ہے، ترجمان

چینی پیپلز لبریشن آرمی کی مشرقی تھیٹر کمانڈ کی جزیرہ تائیوان کے اطراف جنگی تیاریوں ، نگرانی اور فوجی مشقوں کے دوران طیارہ بردار بیڑے شان ڈونگ سے ایک جے 15 لڑاکا طیارہ اڑان بھررہا ہے۔ (شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)مین لینڈ کے ترجمان نے "تائیوان کی آزادی” کے لئے علیحدگی پسندوں کی کسی بھی کوشش کو ناکام بنانے کے لئے چینی فوج کے عزم اور صلاحیت کا اعادہ کیا ہے۔

وزارت قومی دفاع کے ترجمان وو چھیان نے یہ بات تائیوان کے رہنما لائی چنگ تے کے حالیہ علیحدگی پسند بیانات کے جواب میں کہی۔

ترجمان نے کہا کہ تائیوان کے آس پاس کے علاقوں میں چینی پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) کی ایسٹرن تھیٹر کمان کی حالیہ مشق ایک جائز اور ضروری اقدام تھا جو "تائیوان کی آزادی” کے علیحدگی پسندوں کے خلاف سزا اور دفاع دونوں کے طور پر کام کرتا ہے اور بیرونی مداخلت کرنے والی قوتوں کے لئے ایک سخت انتباہ ہے۔

ترجمان نے کہا کہ پی ایل اے کی بحری اور فضائی افواج نے اپنی آپریشنل صلاحیتوں کو جانچنے اور بڑھانے کے لئے جنگی تیاری کے گشت اور مشترکہ مشقیں کیں۔

لائی کی علیحدگی پسندانہ بیان بازی، جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ آبنائے تائیوان کے دونوں فریق "ایک دوسرے کے ماتحت نہیں ہیں” اور مین لینڈ کو "غیر ملکی دشمن قوت” قرار دیتے ہیں، کے جواب میں ترجمان نے ایک چینی کہاوت کا حوالہ دیا کہ ’’جب قدرت کسی کو تباہ کرنے والا ہوتا ہے تو وہ سب سے پہلے اسے گمراہ کرتاہے۔‘‘

ترجمان نے کہا کہ پی ایل اے ہر وقت لڑنے اور جیتنے کے لئے تیار اور اہل ہے اور علیحدگی پسندوں کی کسی بھی کوشش کو ناکام بنانے کے لئے ٹھوس اقدامات کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ تائیوان چین کا حصہ ہے۔ یہ کبھی ایک ملک نہیں رہا۔ نہ ماضی میں، نہ حال میں اور نہ ہی مستقبل میں کبھی ہوگا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!