اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین کی بہتر کردہ آبدوز جیاؤلونگ نے غوطہ خوری کا نیا ریکارڈ...

چین کی بہتر کردہ آبدوز جیاؤلونگ نے غوطہ خوری کا نیا ریکارڈ قائم کردیا

چین کے جنوبی ہانگ کانگ  میں انسان بردار آبدوز جیاؤ لونگ کو دیکھا جاسکتا ہے۔ (شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چین کی انسان بردار گہرے سمندر کی آبدوز جیاؤلونگ میں ایک بڑی ٹیکنالوجی تبدیلی کی گئی ہے جس کے بعد اس نے اپنے  پہلے آزمائشی مشن میں غوطہ خوری  کا نیا ریکارڈ قائم کردیا ہے۔

وزارت قدرتی وسائل کے مطابق 27فروری سے 25 مارچ تک ایک مشن کے دوران جیاؤلونگ نے 10 دنوں میں 14 غوطے کامیابی سے مکمل کئے جن میں 4 مرتبہ  ایک دن میں 2 غوطے لگانے کے غیرمعمولی واقعات بھی شامل ہیں۔

ان آزمائشوں نے نئے بہتر کردہ مقامی پرزوں کے قابل بھروسہ ہونے کی تصدیق کی۔

وزارت نے بتایا کہ اس بڑی تعداد اور اعلیٰ معیار کے غوطوں نے جیاؤلونگ کی مجموعی کارکردگی کی گنجائش کو کافی بڑھادیا ہے، اس نے مستقبل میں  زیادہ استعمال کے لئے ایک مضبوط بنیاد فراہم کی ۔ توقع کی جارہی ہے جیاؤلونگ 2025 کے دوران 80 سے زائد غوطے لگائے گی۔

جیاؤلونگ ایک افسانوی سمندری ڈریگن کے نام سے منسوب ہے، یہ 7 ہزار میٹر سے زائد  گہرائی میں جانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔یہ بحرالکاہل، بحر ہند اور بحر اوقیانوس کے پانیوں میں کھوج کا کام کرے گی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!