اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینبی ایم ڈبلیو اور علی بابا میں اگلی نسل کی گاڑیوں میں...

بی ایم ڈبلیو اور علی بابا میں اگلی نسل کی گاڑیوں میں مصنوعی ذہانت شامل کرنے کے لئے شراکت

چین کے شمال مشرقی صوبے لیاؤننگ کے شہر شین یانگ میں بی ایم ڈبلیو اور شین یانگ کے درمیان تزویراتی تعاون کو مضبوط بنانے کے معاہدے پر دستخط کی تقریب میں بی ایم ڈبلیو کی ایک الیکٹرک گاڑی کی نمائش کی جارہی ہے۔(شِنہوا)

ہانگ ژو(شِنہوا)جرمن کار ساز کمپنی بی ایم ڈبلیو اور چینی ای کامرس کمپنی علی بابا نے بی ایم ڈبلیو کی اگلی نسل کی گاڑیوں میں لارج لینگویج ماڈل (ایل ایل ایم) مصنوعی ذہانت (اے آئی) شامل کرنے کے لئے چین میں تزویراتی شراکت داری میں توسیع کا اعلان کیا ہے۔

یہ تعاون چین میں بی ایم ڈبلیو کی 360 ڈگری، فل چین اے آئی حکمت عملی کا حصہ ہے، جس کی منگل کو رونمائی کی گئی۔ اس میں اے آئی ایل ایل ایم اور ذہین صوتی تعامل جیسے جدید ترین شعبوں میں معروف چینی ٹیکنالوجی کمپنیوں کے ساتھ شراکت داری پر زور دیا گیا۔

دونوں کمپنیاں مل کر علی بابا کے چھووین ایل ایل ایم پر مبنی اے آئی انجن تیار  کریں گی۔ مصنوعی ذہانت کا یہ انجن ابتدائی طور پر بی ایم ڈبلیو کے ان۔کار پرسنل اسسٹنٹ کو تقویت فراہم کرے گا۔ یہ اگلی نسل کی ذہین گاڑیوں نیوے کلاسے ماڈلز میں پیش کیا جائے گا جسے چین میں تیار کیا جائے گا اور 2026 میں جاری کیا جائے گا۔

بی ایم ڈبلیو گروپ ریجن چائنہ کے صدر اور سی ای او سین گرین نے کہا کہ علی بابا گروپ کے ساتھ ہماری طویل مدتی شراکت داری مشترکہ تخلیق کے ذریعے حاصل ہونے والی مشترکہ ترقی کی مثال ہے۔ بی ایم ڈبلیو برقی نقل و حرکت اور ذہین ٹیکنالوجیز پر چینی شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کرے گی تاکہ ہماری نئی کامیابی کی کہانی لکھی جا سکے۔

علی بابا گروپ کے سی ای او ایڈی وو نے کہا کہ بی ایم ڈبلیو گروپ کے ساتھ ہماری شراکت داری جدید پیداوار میں مصنوعی ذہانت سے چلنے والے ایل ایل ایمز کے نفاذ  میں ایک اہم پیشرفت کی نشاندہی کرتی ہے  اور بی ایم ڈبلیو گاڑیوں کے نظام میں چھووین کا  انضمام ظاہر کرتا ہے کہ مصنوعی ذہانت کس طرح نقل و حرکت میں انقلاب برپا کر سکتی ہے۔

بی ایم ڈبلیو اور علی بابا 2015 سے کلاؤڈ کمپیوٹنگ، نقل و حمل اور سمارٹ پیداوار سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کر رہے ہیں۔

رواں ماہ کے اوائل میں بی ایم ڈبلیو نے چینی ٹیکنالوجی کمپنی ہواوے کے ساتھ شراکت داری کا بھی اعلان کیا تھا تاکہ چینی منڈی کے لئے خصوصی طور پر تیار کردہ گاڑیوں میں ڈیجیٹل ایکو سسٹم تیار کیا جا سکے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!