بیلجیئم کے شہر برسلز میں یورپی کمیشن کے ہیڈکوارٹرز برلے مونٹ بلڈنگ کے باہر یورپی یونین کے جھنڈے لہرا رہے ہیں-(شِنہوا)
برسلز(شِنہوا)یورپی کمیشن نے یورپی یونین (ای یو) کے رکن ممالک کو جغرافیائی سیاسی تناؤ سے لے کر آب و ہوا سے متعلق آفات تک وسیع پیمانے پر پیچیدہ خطرات کی روک تھام اور ان سے نمٹنے میں مدد فراہم کرنے کیلئے تیاری کی حکمت عملی کا اعلان کیا ہے۔
کمیشن کی پریس ریلیز کے مطابق اس حکمت عملی میں بحران کی 4 اہم اقسام کو ہدف بنایا گیا ہے،جن میں قدرتی آفات، انسانوں کی پیداکردہ آفات، ہائبرڈ خطرات اور جغرافیائی سیاسی بحران شامل ہیں۔
اس میں 30 اہم اقدامات اور ایک تفصیلی لائحہ عمل کا خاکہ پیش کیا گیا ہے تاکہ یورپی یونین کی اپنے شہریوں اور اہم معاشرتی افعال کے تحفظ کی صلاحیت کو بڑھایا جاسکے۔
اس منصوبے کے تحت شہریوں کو ہنگامی حالات کے دوران کم از کم 72گھنٹوں کے لئے ضروری سامان اپنے پاس رکھنے کی ترغیب دی گئی ہے۔ تیاری کے اسباق کو سکول کے نصاب میں شامل کیا جائے گا اور "یوم تیاری یورپی یونین "متعارف کرایا جائے گا۔
