اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلزیمبیا ری سائیکلنگ کی صنعت میں چین کے تجربات سے استفادہ کرے...

زیمبیا ری سائیکلنگ کی صنعت میں چین کے تجربات سے استفادہ کرے گا، وزیر ماحولیات

زمیبیا کے شہر لوساکا میں دونوجوان قابل تجدید مواد فروخت کرنے کے لئے لے جارہے ہیں۔(شِنہوا)

لوساکا(شِنہوا) زیمبیا کے ایک سینئر سرکاری عہدیدار نے کہا ہے کہ وہ ری سائیکلنگ کی صنعت کی مدد کے لئے بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں چین کے تجربے سے استفادہ کر سکتا ہے جس سے جنوبی افریقی ملک میں سیکڑوں ملازمتیں پیدا کرنے میں مدد ملے گی۔

زیمبیا کی ماحول دوست معیشت اور ماحولیات کے وزیر مائیک مپوشا نے ایک حالیہ انٹرویو میں شِنہوا کو بتایا کہ چین کی ری سائیکلنگ کی صنعت نے گزشتہ برسوں میں خاص طور پر فضلے کو ٹھکانے لگانے کے اس کے موثرنظام میں نمایاں ترقی کی ہے۔

انہوں نے تجویز دی کہ زیمبیا کچرے کی چھانٹی، جمع کرنے اور نقل و حمل سمیت کچرے کو ٹھکانے لگانے میں چین کے تجربے سے استفادہ کر سکتا ہے۔

مپوشا نے مزید کہا کہ زیمبیا ایک گردشی معیشت ، پائیدار کھپت اور پیداوار کے طریقوں کو فروغ دینے میں چینیوں سے سیکھ سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین نے ری سائیکلنگ کی صنعت میں سرمایہ کاری کے لئے نجی شعبے کی حوصلہ افزائی کی ہے اور ری سائیکلنگ کی صنعت کے متعلق تربیتی پروگرام شروع کئے ہیں جن سے زیمبیا فائدہ اٹھا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین کے تجربے سے سیکھ کر زیمبیا ایک زیادہ موثر ری سائیکلنگ صنعت تیار کرسکتا ہے جو فضلے کو ٹھکانے لگانے کے پائیدار انتظام کو فروغ دے، ملازمتیں پیدا کرے اور معاشی ترقی کو متحرک کرے۔

انہوں نے زیمبیا کے سرمایہ کاروں پر زور دیا کہ وہ ری سائیکلنگ کی صنعت میں چینی سرمایہ کاروں کے ساتھ شراکت داری پر غور کریں۔

مپوشا نے زیمبیا میں ایک مقامی فرم کی طرف سے کچرے کی ری سائیکلنگ فیکٹری کی تعمیر کے کام کا افتتاح کیا ، جسے انہوں نے زیمبیا کی ماحول دوست معیشت کی طرف سفر میں ایک اہم سنگ میل قرار دیا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!