اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین سے طبی تعاون، گیمبیا کے عوام کے لیے فائدہ مند

چین سے طبی تعاون، گیمبیا کے عوام کے لیے فائدہ مند

چائنہ میڈیکل یونیورسٹی کے شینگ جینگ اسپتال نے گیمبیا کے ایڈورڈ فرانسس سمال ٹیچنگ اسپتال (ای ایف ایس ٹی ایچ) کے ساتھ طبی امداد کے لیے شراکت داری قائم کی ہے، جس میں تعلیمی تبادلے اور تربیتی سیشنز شامل ہیں۔

ساؤنڈ بائٹ1(انگریزی):عبدولی کیتا، سربراہ،شعبہ امراض نسواں و زچگی، ایڈورڈ فرانسس اسمال ٹیچنگ ہسپتال

’’چائنہ میڈیکل یونیورسٹی کے شینگ جینگ اسپتال میں میرا تجربہ انتہائی شاندار رہا۔ وطن واپسی پر میں نے یہ تجربہ گیمبیا میں اپنے ساتھیوں سے شیئر کیا ہے۔

اب تک میں نے تقریباً 200 لیپروسکوپک سرجریز اور ہسٹروسکوپیز مکمل کی ہیں، جن کی مجموعی کامیابی کی شرح بہت شاندار رہی۔‘‘

چینی ہسپتال کے ماہرین پرمشتمل ایک وفد نے گزشتہ ہفتے ای ایف ایس ٹی ایچ کا دورہ  مکمل کیا ہے۔

یہ دورہ دونوں ہسپتالوں کے درمیان ماہر امراض نسواں و زچگی کی شراکت داری کے نفاذ میں ایک اہم پیش رفت ثابت ہوگا۔

ساؤنڈ بائٹ2(انگریزی):مصطفیٰ بٹائے،سی ای او، ایڈورڈ فرانسس سمال ٹیچنگ ہسپتال

’’ہم بہت پرجوش اور اس تعلق کو مزید وسعت دینے کے منتظر ہیں۔گیمبیا کی خواتین اور لوگ اس شراکت داری  سے بہت فائدہ اٹھا رہے ہیں۔‘‘

ساؤنڈ بائٹ3(چینی):یانگ چھنگ، ڈائریکٹر، شعبہ امراض نسواں و زچگی، شینگ جینگ ہسپتال، چائنہ میڈیکل یونیورسٹی

’’ہم گیمبیا میں مقامی ڈاکٹروں کی تربیت اور طبی معیار کے انتظام میں تجربات کے تبادلے کے خواہشمند ہیں۔ عالمی سطح پر باہمی تعاون پر مبنی، قابل اعتماد اور مستحکم شراکت داری کے لیے ہم عملی اقدامات کو مزید مضبوط کریں گے۔‘‘

بانجول سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!