گلو کار علی ظفر پی ایس ایل 10 کے آفیشل ترانے میں آواز کا جادو جگائیں گے۔پی ایس ایل کے آفیشل انسٹاگرام اکاونٹ پر سیزن 10 کے ترانے کا ایک پوسٹر جاری کیا گیا جس میں علی ظفر کو نقاب میں دیکھا گیا۔ البتہ ترانے کے نام کے حوالے سیکوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں بس یہی بتایا کہ جلد پی ایس ایل کا ترانہ علی ظفر کی آواز میں ریلیز کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ علی ظفر متعدد بار پی ایس ایل کا ترانا گا چکے ہیں۔ گزشتہ سیزن میں بھی پی ایس ایل اینتھم ‘کھل کے کھیل’ میں انہوں نے ہی آواز کا جادو جگایا تھا۔
