اتوار, جولائی 27, 2025
پاکستانبغیر اجازت دوسری شادی ،پہلی بیوی کو فسخ نکاح کا حق دینا...

بغیر اجازت دوسری شادی ،پہلی بیوی کو فسخ نکاح کا حق دینا غیرشرعی قرار

 اسلامی نظریاتی کونسل نے بغیر اجازت دوسری شادی پر پہلی بیوی کو فسخ نکاح کا حق دینا غیر شرعی قرار دیدیا جبکہ انسانی دودھ بینک معاملہ آئندہ اجلاس تک موخر کردیا۔ اسلامی نظریاتی کونسل کا اجلاس چیئرمین راغب حسین نعیمی کی زیر صدارت منعقد ہوا ۔ جاری اعلامئے کے مطابق کونسل نے غوروفکر کے بعد بغیر اجازت دوسری شادی پر پہلی بیوی کو فسخ نکاح کا حق دینا غیر شرعی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسا عدالتی فیصلہ جو پہلی بیوی کو یہ حق دے شریعت کی نظر میں درست نہیں ہے۔

کونسل نے قرار دیا کہ نکاح سے قبل زوجین کے تھیلسیمیا یا دیگر کسی متعدی مرض کے ٹیسٹ کروانے کو اختیاری طورپر نکاح نامہ کا حصہ بنایا جاسکتا ہے، البتہ شرعا نکاح کرنا فریقین کی مرضی پر منحصر ہوگا۔کونسل نے کہا ہے کہ اسلامی اصطلاحات جیسے صلا،آیت،مسجد وغیرہ کی انگریزی ترجمے کی بجائے اصل عربی الفاظ ہی استعمال کئے جائیں۔اسلامی نظریاتی کونسل نے قرار دیا کہ زندگی خطرے میں ڈالے بغیر انسانی اعضاء کی پیوندکاری بھی کی جا سکتی ہے۔کونسل نے کہا کہ نئے بھرتی ہونیوالے ملازمین کو کنٹریبیوٹری پینشن فنڈ کا پابند کیا جاسکتا ہے جبکہ پرانے ملازمین کو مجبور نہیں کیا جاسکتا، اس فنڈ کو سودی نظام سے مکمل طور پر الگ کیا جائے، ایسا عدالتی فیصلہ جو یہ حق دے، شریعت کی نظر میں درست نہیں ہے۔اسلامی نظریاتی کونسل نے انسانی دودھ بینک کے معاملے کو آئندہ اجلاس تک کیلئے موخر کردیا۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!