پیر, جولائی 28, 2025
تازہ ترینچین کے حکومتی بجٹ کے اجراء میں نمایاں پیشرفت

چین کے حکومتی بجٹ کے اجراء میں نمایاں پیشرفت

چین کے مشرقی شہر شنگھائی کے لوجیا زوئی میں مگنولیا کے کھلتے پھول دیکھے جاسکتے ہیں۔ (شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چین میں حکومتی بجٹ کے اجراء اور مالیاتی شفافیت میں نمایاں پیشرفت ہوئی ہے جو بجٹ کے ایک جدید نظام کے قیام میں معاونت کررہی ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق مرکزی حکومت کے محکموں نے بدھ کو اپنے 2025 کے بجٹ جاری کئے ہیں، یہ 2010 میں اس عمل کے آغاز کے بعد سے مسلسل 16 واں سال ہے جب اس طرح بجٹ کا اجراء کیا گیا۔

وزارت خزانہ کے ایک عہدیدار نے ایک آن لائن بیان میں کہا کہ بجٹ کا اجراء حکومت کی شفافیت کا ایک اہم جزو  اور بجٹ  انتظام کو بہتر بنانے میں ایک اہم اقدام ہے۔

عہدیدارنے کہا کہ حالیہ برسوں میں وزارت نے مرکزی حکومت کے بجٹ کے بروقت اجراء کی کوششیں کیں اور مرکزی بجٹ اور حتمی حسابات کے اجراء کے لئے  ایک مخصوص پلیٹ فارم قائم کیا ہے جو حکومتی  اخراجات پر عوامی نگرانی کو آسان بناتا ہے ۔

عہدیدار نے مزید کہا کہ عوامی معلومات تک بہتر رسائی  اور مالیاتی شفافیت کو مضبوط کرنے میں کارکردگی کے اہداف کو ظاہر کرنا اہم کردار ادا کرتا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!